نئی دہلی: ملک میں کورونا کی روک تھام کے لئے جانچ، علاج اور رابطوں کو پتہ لگانے پر مسلسل زور دیئے جانے کے دعووں کے باوجود اس عالمی وبا کا قہر عروج پر ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کووڈ- 19 کے ریکارڈ 83883 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
Published: undefined
جمعرات کی صبح وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83883 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ یہ ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اسی اثنا میں وائرس کی وجہ سے 1043 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 67376 تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ریکوری یا شفایابی کی شرح 77.08 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ فعال مریضوں میں کل متاثرہ افراد کا 21.16 فیصد حصہ ہے۔ شرح اموات 1.74 فیصد جبکہ مثبتیت کی شرح 7.15 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 68584 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ملک میں 2970492 مریض کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 815538 ہے۔
Published: undefined
نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کووڈ۔ 19 کے قہر کو قابو میں کرنے کے لئے 2 دسمبر کو 11 لاکھ 72 ہزار 179 ریکارڈ نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ملک میں کورونا کا قہر عروج پر ہے اور اس کی روک تھام کے لئے جانچ، علاج اور رابطوں کو پتہ لگانے پر مسلسل زور دیا جارہا ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 2 ستمبر کو 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی۔ دو ستمبر تک کورونا وائرس کے کل چار کروڑ 55 لاکھ 9 ہزار 380 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ منگل کو دس لاکھ 12 ہزار 367 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
Published: undefined
پندرہ دنوں کے دوران یہ چوتھا موقع ہے جب کورونا وائرس کی ایک دن میں دس لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس سے قبل ملک میں 29 اگست کو ریکارڈ 10 لاکھ 55 ہزار 27 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی اور 21 اگست کو دس لاکھ 23 ہزار 836 کورونا جانچ کی گئی تھیں اور ایک دن میں 10 سے زیادہ متاثرین کا ٹیسٹ کرنے والا دنیا میں ہندوستان تیسرا ملک بنا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined