نئی دہلی: دنیا بھر کے 180 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس کا اثر ہے اور اب تک 2.98 کروڑ سے زیادہ لوگ اس انفیکشن کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس نے 9.40 لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد جان گنوا چکے ہیں۔ وہیں، کورونا وائرس کے معاملہ میں ہندوستان کی صورت حال ہنوز دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے اور یہاں کورونا کیسز میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
وزارت صحت کے ذریعہ جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5118253 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ 97894 نئے کیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ ہندوستان میں ایک دن میں پائے جانے والے کورنا کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
Published: undefined
اسی اثنا میں ملک میں 1132 کورونا متاثرہ افراد فوت بھی ہوئے ہیں، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 82719 مریض فوت ہو گئے۔ تاحال مجموعی طور پر 4025079 مریض شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 83198 افراد کی جان گئی ہے۔ شفایابی کی شرح میں معمولی اضافے کے بعد یہ 78.64 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ مثبت پائے جانے کی شرح 8.61 فیصد ہے۔ 16 ستمبر کو 1136613 کورونا کے نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 60565728 نمونے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک میں پہلی بار کورونا کے فعال کیسز 10 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد فی الحال 1009976 ہے۔
Published: undefined
ستمبر میں اب تک مجموعی طور پر 18729 افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 2 ستمبر سے روزانہ 1000 سے زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔ غورطلب ہے کہ ملک کی تقریباً تمام ریاستوں سے کرونا کے مریض آ رہے ہیں۔ بہت سی ریاستیں ایسی بھی ہیں جو اس وبا سے آزاد ہوئیں تھیں لیکن مہاجر مزدوروں کے داخلے کی وجہ سے وہ دوبارہ اس بیماری کا شکار ہو گئیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined