نئی دہلی: کورونا وائرس کا زور فی الحال کم ہوتا نظر آ رہا ہے تاہم خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ذرا سی لاپرواہی آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی اس حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور ہر ہفتے پوری دنیا میں تقریباً 70 ہزار لوگ کورونا انفیکشن کے سبب اپنی جان گنوا رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں خطرہ مول لینا بھاری پڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں کچھ مہینے قبل کورونا انفیکشن کے معاملوں میں زبردست اضافہ ہوا تھا اور نئے ویرینٹ اومیکرون نے خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔ تاہم اس ویرینٹ سے اموات کی تعداد قدرے کم رہے۔ لہذا انفیکشن جتنی تیزی سے پھیلا، اتنی ہی تیزی سے اس کا اثر ختم بھی ہونے لگا۔
Published: undefined
دریں اثنا، ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ یہ وبا ختم ہو گئی ہے اور اس سے بے پروا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ایسا اس لئے کیونکہ افریقہ جیسے ممالک میں ابھی تک 83 فیصد لوگوں کو کورونا کی ویکسین نہیں لگی ہے۔ نیز، اومیکرون ویرینٹ کا اثر کم ضرور ہو گیا ہے لیکن ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔
Published: undefined
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ ماننا ہوگا کہ اس نئی قسم کا سراغ لگانا بہت مشکل ہے، کیونکہ اس کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے۔ ایسے میں احتیاط ضروری ہے کیونکہ پوری دنیا میں اب بھی ہر ہفتے تقریباً 70 ہزار لوگ کورونا انفیکشن کی وجہ سے مر رہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر میں کورونا کے نئے کیسز میں 19 فیصد کی کمی آئی ہے اور 7 سے 13 فروری کے درمیان دنیا بھر میں 16 ملین سے زائد کیسز اور 75 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined