حیدرآباد: تلنگانہ کے دو شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کی بڑی فارمیسز و میڈیکل شاپس کے مالکین اور اسٹاف ان دنوں گاہکوں سے نمٹنے میں کافی سرگرم نظر آرہے ہیں، جو ملٹی وٹامنس کی گولیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم بیشتر گاہک مایوسی کے عالم میں گھروں کو واپس ہونے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ ان دکانات میں یہ دوائیاں ختم ہو رہی ہیں۔
Published: 02 Aug 2020, 3:47 PM IST
ان وٹامنس والی دواؤں سے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد ڈاکٹروں کے مشورہ یا پھر بغیر مشورہ کے ان دواوں کو استعمال کر رہے ہے۔ روز بروز کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں شہری اپنے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کے لئے ان کا استعمال کر رہے ہیں۔
Published: 02 Aug 2020, 3:47 PM IST
ایک طرف ان دواوں کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے تو دوسری طرف سپلائی میں کمی ہوگئی ہے اور کئی میڈیکل شاپس میں یہ دوائیں ختم ہو رہی ہیں۔ لوگوں میں تشویش کے پھیلتے ہی وٹامن ڈی تری، بی کامپلکس، وٹامن سی، پارا سیٹامال، کیلشیم کی گولیوں کو لوگ خرید کراپنے گھروں میں ان کا ذخیرہ کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں ان کی قلت ہوتی جا رہی ہے۔ میڈیکل شاپس کے مالکین نے نشاندہی کی ہے کہ ان کی دکانات میں لوگوں کا کافی ہجوم دیکھا جارہا ہے کیونکہ لوگ احتیاطی اقدام کے طور پر ان دواوں کا استعمال کر رہے ہیں۔عموماً ڈاکٹرس اینٹی بائیوٹکس اور ازیتھرومیسن گولی کی تجویز کرتے ہیں جو بیکٹرئیا سے لڑتی ہے۔ یہ بائیکٹرئیا کو بڑھنے سے روکتی ہے۔ بعض برینڈس کی کمی ہوگئی ہے اسی لئے ان برینڈس کے متبادل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
Published: 02 Aug 2020, 3:47 PM IST
بعض دواساز کمپنیوں نے ملٹی وٹامن گولیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ قبل ازیں ان گولیوں کی قیمت کم تھی تاہم اب صورتحال مختلف ہوگئی ہے اور طلب میں اضافہ کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بی کامپلکس، ملٹی وٹامنس، زنک اور دیگر دواوں کی غیر صحت مند افراد کو ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ان کی قوت مدافعت میں کمی ہوتی ہے تاہم ڈاکٹروں نے صحت مند افراد سے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ زیادہ مقدار میں ان گولیوں کا استعمال ڈاکٹروں کے مشورہ کے بغیر نہ کریں کیونکہ اس سے اسہال، الٹیوں، سینہ میں جلن جیسی علامات ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
Published: 02 Aug 2020, 3:47 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Aug 2020, 3:47 PM IST
تصویر: پریس ریلیز