ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 12,249 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 43330945 ہو گئی ہے .صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو بتایا کہ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 81,687 ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.19 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.94 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 524903 ہو گئی ہے۔ ملک میں کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 9862 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 42725055 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.60 فیصد ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3,10,623 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 85.88 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
مہاراشٹر میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 302 بڑھ کر 24915 ہو گئی ہے اور مزید 3356 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7768958 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 147889 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسوں کی تعداد 315 بڑھ کر 23460 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2286 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6511136 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 69897 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
دہلی میں ایکٹو معاملے 220 بڑھ کر 5595 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 1162 افراد نے اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1892698 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 26239 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
کرناٹک میں ایکٹو کیسز 38 کم ہو کر 1450 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران 86 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3904577 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40057 پر مستحکم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز