کورونا کے معاملوں میں اضافہ کی خبروں کے بیچ لوگوں میں اس سے بچاؤ کے لئے بیداری پیدا ہو رہی ہے اور لوگ جہاں خود جانچ کرا رہے ہیں وہیں شہروں میں بڑی تعداد میں بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے آگے آ رہے ہیں۔ ابھی تک کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک بھر میں 189.81 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
Published: undefined
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 189 کروڑ 81 لاکھ 52 ہزار 695 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 3545 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 19 ہزار 688 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.76 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3549 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 51 ہزار 248 کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 65 ہزار 418 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 83 کروڑ 98 لاکھ 44 ہزار 925 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز