صحت

کورونا بحران: چین میں ایک سال کے بعد پہلی مرتبہ کورونا سے اموات، دو مریض فوت

چین میں ایک سال کے بعد پہلی مرتبہ کورونا کے سبب اموات درج کی گئی ہیں، شمال مشرقی صوبہ جیلن میں دو افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4638 ہو گئی ہے

چین میں کورونا کا پھر پھیلاؤ / Getty Images
چین میں کورونا کا پھر پھیلاؤ / Getty Images 

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کا پہلا مریض پایا گیا تھا لیکن اس کے بعد اس پر موثر طریقہ سے قابو پایا گیا تھا۔ لیکن اب وہاں پھر سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایک سال کے بعد کورونا سے اموات واقع ہونے کی طلاع موصول ہوئی ہے۔

Published: undefined

چین کے قومی صحت کے حکام نے ہفتے کے روز بتای دو اموات کی اطلاع دی ہے، ملک میں جنوری 2021 کے بعد پہلی بار اموات درج کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فوت ہونے والے دونوں مریضوں کا تعلق شمال مشرقی صوبہ جیلن سے ہے اور اس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4638 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

چین میں ہفتے کے روز عوامی طور پر وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کورونا کے 2157 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں، جن میں اکثریت کا تعلق جیلن صوبہ سے ہے۔ صوبے نے سفری پابندی عائد کی ہے اور لوگوں کو سرحد پار کا سفر کرنے کے لئے پولیس سے اجازت طلب کرنا پڑ ہی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ووہان شہر میں وبا کی شروعات کے بعد سے ہی چین نے ‘زیرو کووڈ‘ حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے۔ اس حکمت عملی میں بڑے پیمانے پر جانچ اور سخت لاک ڈاؤن پر نافذ کیا جاتا ہے اور لوگوں کو اس وقت گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیا جاتا جب تک تمام نئے پائے جانے والے مریضوں کا قرنطینہ نہ کر دیا جائے یا کسی مریض کے رابطہ میں آنے والے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ نہ کر لیا جائے۔

Published: undefined

چین اس وقت 2019 کے آخر کے بعد سے کورونا کی بدترین صورت حال کا سامنا کر رہا ہے اور حکام نے کورونا کے نئے معاملوں میں اضافے پر قابو پانے کے لئے پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم، چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو پہلی بار پابندیوں کے بوجھ کو اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چین کو وائرس پر قابو پانے کے لئے کم سے کم لاگت میں زیادہ سے زیادہ اقدامات لینا ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined