پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایک اسپتال میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے چارو نرسنگ ہوم پر الزام ہے کہ اس نے روپے نہ دینے پر زچہ کو آپریشن تھیٹر سے باہر نکال دیا۔ خاتون درد سے تڑپتی رہی لیکن ڈاکٹروں کو ترس نہیں آیا۔ بعد میں بچہ کی موت ہو گئی جبکہ خاتون کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے شہر کے ’چارو نرسنگ ہوم‘ کے ڈائریکٹر کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا کیس درج کیا۔ ایس ایچ او سریندر ناتھ نے بتایا کہ امیش کمار موریہ کی جانب سے دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی حاملہ اہلیہ کو ہفتہ کو شہر کے چارو نرسنگ ہوم میں زچگی کے لئے لایا تھا جہاں اس کی اہلیہ کو آپریشن روم میں لے جانے کے بعد نرسنگ ہوم سے اس لئے باہر کر دیا گیا کہ اس کے پاس جمع کرنے کے لئے پیسہ نہیں تھے۔
Published: undefined
ماندھاتا تھانہ علاقہ کے مدئی پور پریلا کی رہنے والی پشپا موریا اہلہ امیش کمار موریا کو ہفتہ کی رات زچگی کا درد ہونے لگا۔ اہل خانہ اسے لے کر ماندھاتا پی ایچ سی گئے جہاں اس کی حالت نازک دیکھ کر صحت کارکنان نے خاتون اسپتال جانے کی صلاح دی۔ خاتون رات کے وقت تقریباً آدھے گھنٹے تک سڑک پر زچگی کے درد میں تڑپتی رہی۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد سی او سٹی اور سی ایم او موقع پر پہنچے۔
Published: undefined
خاتون کی اطلاع پر سی او سٹی ابھے پانڈے و سی ایم او ڈاکٹر اے کے شری واستوا موقع پر پہنچے اور پولیس اہلکاروں نے زچہ کو دہلہ مئو واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کے یہاں بچہ کی پیدائش ہوتے ہی موت ہو گئی، جبکہ زچہ کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔ شکایت پر نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اتل شریواستوا کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا کیس درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز