بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ڈینگو نے ایک بار پھر اپنے پیر پھیلانے شروع کر دیے ہیں۔ جمعہ کو مسلسل دوسرے دن یہاں 33 نئے معاملوں نے محکمہ صحت کی فکرمندی میں اضافہ کر دیا ہے۔ جمعرات کو بھی 33 مریض ڈینگو سے متاثر پائے گئے تھے۔ اس ہفتے میں یہ تیسرا موقع ہے جب اتنے مریض ملے ہیں۔ پیر کو بھی 33 مریضوں کی شناخت ہوئی تھی۔ اس طرح پٹنہ میں کُل ملاکر ڈینگو سے متاثر مریضوں کی تعداد 400 کو پار کر گئی ہے۔
Published: undefined
جمعہ کو جن علاقوں سے ڈینگو کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں ان میں عظیم آباد میں 10، کنکڑ باغ میں 9، بانکی پور، پاٹلی پُترا اور نوتن راجدھانی میں 3-3، پن پن مں 2 اور پٹنہ صدر و دیگر علاقے سے 1 مریض ملے ہیں۔ ضلع متعدی امراض کنٹول افسر ڈاکٹر سبھاش چندر پرساد نے بتایا کہ یکم جولائی سے اب تک 401 لوگ ڈینگو پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ این ایم سی ایچ کے مائیکروبایولوجی محکمہ نے جمعہ کو 44 نمونوں کی جانچ کی جن میں سے 17 ڈینگو متاثر پائے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ 8 مریض کمہرار کے ہیں۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ونود کمار سنگھ نے بتایا کہ میڈیسن شعبہ میں ڈینگو کے 8 اور اطفال شعبہ میں 2 مریض زیر علاج ہیں۔
Published: undefined
ڈینگو کا قہر اتنا بڑھ گیا ہے کہ موت کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ حال ہی میں پٹنہ میں علاج کرا رہے ڈینگو متاثر ایک مریض کی موت ہوگئی۔ ڈینگو کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر محکمہ صحت نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔ محکمہ کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے مچھردانی اور مچھر بھگانے والی کریم کا استعمال کریں۔ محکمہ صحت نے سبھی اسپتالوں کو الرٹ پر رہنے اور ڈینگو مریضوں کے علاج کے لیے پوری تیاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز