کووڈ ویکسین کے ضمنی اثرات کے تمام دعووں کے درمیان ویکسین بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ عدالت میں پیش کئے گئے دستاویزات میں کمپنی نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ کووِڈ 19 ویکسین کے مضر اثرات ہو سکتے ہیں تاہم ایسے کیسز کی تعداد بہت کم ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا کووڈویکسین کووی شیلڈاورویکسجویریا سمیت کئی ناموں سے پوری دنیا میں فروخت ہوئی تھی۔ اس وقت ایسٹرا زینیکا کے خلاف اس ویکسین سے ہونے والی اموات سمیت کئی سنگین بیماریوں کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی مدد سے جو ویکسین تیار کی ہے اس کے بہت سے مضر اثرات ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کئی خاندانوں نے عدالت میں مقدمات درج کرائے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے مضر اثرات کی وجہ سے سنگین مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ کمپنی کا اعتراف بہت اہم ہے کیونکہ یہ ویکسینیشن کے ممکنہ خطرے کو واضح کرتا ہے۔ جیمی اسکاٹ نے اس معاملے میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے اپریل 2021 میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی ایک خوراک لی، جس کے بعد وہ مستقل دماغی بیماری میں مبتلا ہیں۔
Published: undefined
یہ بات قابل غور ہے کہ جیمی اسکاٹ سمیت دیگر مریضوں کے کیسز میں تھرومبوسائٹوپینیا سنڈروم (ٹی ٹی ایس) کے ساتھ تھرومبوسس نامی ایک غیر معمولی ضمنی اثر کا انکشاف ہوا ہے، یہ سنڈروم خون کے جمنے اور پلیٹلیٹ کی تعداد میں کمی جیسے مسائل کا باعث بنتا ہے۔ ایسٹرا زینیکا کمپنی کی جانب سے برطانیہ کی ہائی کورٹ میں پیش کئے گئے قانونی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ یہ ویکسین ٹی ٹی ایس جیسے مضر اثرات کا باعث بن سکتی ہے تاہم اس کے امکان بہت کم ہے۔
Published: undefined
ایک طویل قانونی عمل کے بعد ایسٹرا زینیکا کمپنی نے ضمنی اثرات کا اعتراف کیا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آگے کیا ہوگا؟ اگر کمپنی یہ تسلیم کرتی ہے کہ ویکسین کی وجہ سے بعض صورتوں میں سنگین بیماری یا موت واقع ہو سکتی ہے تو اسے بھاری معاوضہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ایسٹرا زینیکا کے اعتراف کے باوجود کمپنی ویکسین میں کسی قسم کی کمی یا اس کے بڑے پیمانے پر مضر اثرات کے دعووں کو صاف طور پر مسترد کرتی ہے۔
Published: undefined
یہ بات قابل غور ہے کہ حفاظت سے متعلق مسائل کے پیش نظر، آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا ویکسین اب برطانیہ میں استعمال نہیں کی جاتی ہے۔ تاہم، بہت سے آزاد مطالعات میں، یہ ویکسین اس وبا سے نمٹنے کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ضمنی اثرات کے کیسز کی وجہ سے اس ویکسین کے خلاف تحقیقات شروع کر کے قانونی کارروائی کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined