صحت

کیا چشمہ لگانے والے باقی لوگوں کی نسبت کورونا سے زیادہ محفوظ رہتے ہیں؟

تحقیقی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سائنسدانوں نے بتایا کہ نظر کی عینک استعمال کرنے والے دوسرے لوگوں کے مقابلے میں اپنی آنکھوں کو کم مسلتے اور ہاتھ لگاتے ہیں

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

نظر کا چشمہ استعمال کرنے والوں کے لیے ایک خوش خبری یہ ہے کہ صحت مند بینائی والے افراد کی نسبت ان کے کووڈ-19 کی وبا میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہیں۔ یہ بات ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب چیزوں سمیت چہرے اور آنکھوں کو بار بار چھونا بتایا جاتا ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سائنسدانوں نے بتایا کہ نظر کی عینک استعمال کرنے والے دوسرے لوگوں کے مقابلے میں اپنی آنکھوں کو کم مسلتے اور ہاتھ لگاتے ہیں۔ آنکھوں میں آنسو کے ذریعے ناک کی کیوٹی میں کووڈ کے جراثیم داخل ہونے کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے۔

Published: undefined

گذشتہ سال موسم گرما کے دوران بھارت کے شمالی ہستپال میں کووڈ-19 پر تحقیقی کرنے والے ریسرچرز نے 81 خواتین اور 223 مردوں کی عادات واطوار کا مشاہدہ کیا۔ دس سے اسی برس کی عمر کے ان تمام افراد میں کووڈ-19 کی علامات تھیں۔ زیر مشاہدہ افراد میں سے 19 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل چشمہ استعمال کر رہے تھے۔

Published: undefined

تحقیق میں ثابت ہوا کہ زیر مشاہدہ افراد نے ایک گھنٹے میں غیر ارادی طور پر ایک گھنٹے میں 23 مرتبہ اپنا منہ چھوا اور اسی مدت میں تین بار آنکھوں کو چھوا۔ تاہم جو لوگ چشمہ استعمال کر رہے تھے ان میں یہ صورت دو سے تین گنا کم نوٹ کی گئی۔

medRxiv نامی ویب سائٹ پر اس تحقیق کے نتائج کی ابھی تصدیق ہونا باقی جس میں یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ چشمہ استعمال کرنے والوں میں دوسرے افراد کی نسبت کووڈ-19 میں مبتلا ہونے کے دو سے تین فیصد چانسز کم ہوتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined