انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جمعرات کو 27 نئے معاملات کے ساتھ یہ تعداد 171 تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
تمل ناڈو کے سکریٹری صحت جے رادھا کرشنن اور گریٹر چنئی کارپوریشن کے عہدیداروں نے احاطے کا دورہ کیا اور آئیسولیشن سنٹر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔
Published: undefined
مسٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ تمام کیس کووڈ 19کے اومیکرون کے بی اے 2 ویریئنٹ کے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک کسی دوسرے ویرینٹ یاایس ای ویرینٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ متاثرین کی حالت مستحکم ہے اور انہیں اسپتال کی ضرورت نہیں ہے۔ حفاظت اور کووڈ ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے ان لوگوں کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدھ کو تین افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کیمپس میں فی الحال 168 فعال معاملے ہیں۔ آج مزید 10 مریضوں کو آئسولیشن سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ اس وقت چنئی میں کوئی او رکلسٹرنہیں ہے۔ تاہم ملک کے شمالی حصوں میں کووڈ وبا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، اس لیے ہم سب کو ماسک پہننا چاہیے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے۔
Published: undefined
رادھا کرشنن نے کہا کہ آئی آئی ٹی مدراس کیمپس میں 6,650 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جن میں سے 32 کا ایک پرائیویٹ اسپتال میں ٹیسٹ کیا گیا ہے اور انفیکشن کی شرح 2.6 فیصد ہے۔ کیمپس میں 7,490 طلباء زیر تعلیم ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز