نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے 15 سال بعد پہلی بار ہوا کے معیار کے حوالہ سے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کا مقصد سنگین دل اور پھیپھڑوں سے متعلق بیماریوں اور فضائی آلودگی سے ہونے والی اموات کے معاملوں کو کم کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے 194 رکن ممالک کو جاری کردہ ڈبلیو ایچ او نے نئی ہدایات میں آلودگی کی زیادہ سے زیادہ تجویز کردہ سطح کو کم کر دیا ہے۔
Published: undefined
نئی ہدایات میں حیاتیاتی ایندھن کے اخراج میں پائے جانے والے ذرات اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح کو کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی میں تبدیلی کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت اور ماحول کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے پوری دنیا میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ اموات ہوتی ہیں اور اس میں بہتری لاتے ہوئے بہت سی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔
Published: undefined
عالمی ادارہ صحت نے تقریباً تمام آلودگیوں کے معیارات کی سطح کو کم کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس پر عمل کرنے سے پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت ڈبلیو ایچ او نے اوسط سالانہ پی ایم 2.5 لیول کے لیے تجویز کردہ حد 10 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر سے کم کر کے 5 کر دی ہے۔ نیز، پی ایم 10 کی تجویز کردہ حد کو 20 مائیکرو گرام سے کم کر کے 15 کیا گیا ہے۔
Published: undefined
رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر مجوزہ معیارات پر عمل کیا جائے تو دنیا بھر میں پی ایم 2.5 سے 80 فیصد اموات کو روکا جا سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ذرات براہ راست سانس کے ذریعے انسانی پھیپھڑوں تک پہنچتے ہیں اور وہاں پہنچ کر خون میں گھل جاتے ہیں۔ اس سے انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ پی ایم ذرات سب سے زیادہ حیاتیاتی ایندھن پر مبنی نقل و حمل، توانائی، صنعت، زراعت کی صنعت اور گھروں سے خارج ہوتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز