دہلی میں اومیکرون کا خوف بڑھتا جا رہا ہے ۔ خبروں کے مطابق 22 دسمبر تک دہلی میں کنٹینمینٹ زونس کی تعداد 184 ہو چکی ہے جن میں 83 زونس صرف جنوبی دہلی ضلع کے ہیں یعنی پوری دہلی کے کنٹینمینٹ زونس کی تعداد کا 45 فیصد حصہ جنوبی دہلی ضلع کا ہے۔ جنوبی دہلی میں سیل ہونے والے زیادہ تر فارم ہاؤس ہیں۔
Published: undefined
دہلی میں نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملوں میں اضافہ کے علاوہ کورونا کے معاملوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے ایکٹو معاملوں میں 118فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ کنٹینمینٹ زونس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
دہلی میں ہوم آئسولیشن یعنی گھر پر کوارنٹائن میں رہ رہے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کنٹینمینٹ زونس کی تعداد میں 80فیصد اضافہ ہو ا ہے۔ واضح رہے یکم دسمبر کو کنٹینمینٹ زونس کی تعداد 102 تھی اور 22 دسمبر کو یہ تعداد بڑھ کر 184 ہو گئی ہے۔ ادھر گھر پر رہ رہے مریضو ں کی تعداد میں بھی 112 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔
Published: undefined
دہلی میں 13 دسمبر تک کورونا کے 30 معاملہ یومیہ رپورٹ ہو رہے تھے لیکن اب روزانہ سو سے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اور کل یہ تعداد 125 رہی۔ اسی وجہ سے دہلی میں 13 دسمبر کو کورونا کے ایکٹو معاملہ 393 تھے جبکہ اب یہ تعداد بڑھکر 624 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined