ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19 کے 18,257 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کی وجہ سے 42 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19 کے 18,257 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کی وجہ سے 42 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز 1,28,690 ہیں۔ وزارت صحت کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، کورونا کی یومیہ مثبت شرح 4.22 فیصد ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14,553 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
کورونا کے تازہ کیسز گزشتہ روز کے مقابلے قدرے کم ہیں۔ اس سے پہلے ہفتہ کو ملک میں کووڈ-19 کے 18,840 کیسز درج کیے گئے تھے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کل 42 اموات درج کی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے سرکاری طور پر کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5,25,428 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 14,553 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے صحت یابی کی شرح 98.50 فیصد ہے۔
Published: undefined
ہندوستان میں اس وقت ایکٹو کیس کی تعداد 1.28 لاکھ ہے۔ جو کہ کورونا کے کل کیسز کا 0.30 فیصد ہے۔ وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یومیہ مثبت ہونے کی شرح 4.22 فیصد ہے۔ گزشتہ ایک دن کے دوران کورونا وائرس کے 4,32,777 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
Published: undefined
وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں ٹیکا کاری مہم 198 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 12 سے 14 سال کی عمر کے نوجوانوں کو 3.74 کروڑ سے زیادہ پہلی خوراکیں اور 2.51 کروڑ سے زیادہ دوسری خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 6.06 کروڑ سے زیادہ پہلی خوراکیں اور 4.95 کروڑ سے زیادہ دوسری خوراکیں 15 سے 18 سال کی عمر کے لوگوں کو دی جا چکی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق، اب تک 4.27 کروڑ سے زیادہ بوسٹر خوراکیں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں، ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو دی جا چکی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز