نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1429 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 24 ہزار کے پار پہنچ گئی اور اس دوران اس وبا سے مزید 57 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 775 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 24506 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیرملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 314 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 5063 تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 387 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 6،817 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 18مزید لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 283 ہو گئی ہے. وہیں ریاست میں 840 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 191 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں فہرست میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے. گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد2،815 ہو گئی ہے اور 15 مزید افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 127 تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
اس کے بعد ملک کی قومی راجدھانی دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 138 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد اب تک مجموعی طور ہر 2،514 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اوراس دوران مرنے والوں کی تعداد تین سے بڑھ کر 53 ہو گئی ہے۔دارالحکومت میں کل 857 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 2034 ہو گی ہے۔ ریاست میں اس دوران وبا سے کسی کی موت نہیں ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 27 ہی ہے۔ تمل ناڈو میں 72 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1،755 ہو گئی جبکہ وبا سے مرنے والوں کی تعداد دو سے بڑھ کر 22 ہو گئی۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 153 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 1،852 ہو گئی اور مرنے والوں کی تعداد 12 سے بڑھ کر 92 ہو گئی۔
Published: undefined
ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں وبا کے 111 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1621 ہو گئی ہے اور اس دوران ایک شخص کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 247 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے. تلنگانہ میں اس دوران 24 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 984 ہو گئی. ریاست میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوافراد کی موت ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔ کیرالہ میں 450 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تین افراد کی موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 955 اور کرناٹک میں 474 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 29 اور 18 افراد کی موت ہوئی ہے. مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیرمیں متاثرین کی تعداد 454 ہے اورپانچ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 17، مغربی بنگال میں 18، ہریانہ، کیرالہ اور جھارکھنڈ میں تین تین، بہار میں دو اور میگھالیہ، اڑیسہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز