پٹیالہ: پٹیالہ کی ایک عدالت نے مشہور پاپ گلوکار دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیتے ہوئے دو برس کی سزا سنائی۔ حالانکہ بعد میں ان کو ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا۔
سزا سنائے جانے کے وقت مہندی عدالت میں موجود تھے اور اس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا اور بعد میں ان کو ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا۔ یہ معاملہ اکتوبر 2003 کا ہے ۔ اس معاملہ میں مہندی کے علاوہ ان کے بھائی شمشیر اور بلبل مہتا نیز دھیان سنگھ نام کے دو دیگر افراد بھی ملزم تھے۔
مہندی پر 420، 467 اور 120 بی کے تحت معاملے درج تھے۔ مہندی پر الزام تھا کہ وہ لوگوں کو اپنی گلوکاری ٹیم کے رکن کے طور پر بیرون ملک بھیج کر خطیر رقم کماتے ہیں۔عدالت کے ذریعہ سزا سنائے جانے کے بعد دلیر کو حراست میں لے لیا گیا۔ 1988۔99 کے دوران دلیر انسانی اسمگلنگ کر کے اپنے گلوکاری ٹیم کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے سین فرانسسکو اور نیوجرسی لے گئے تھے۔
پنجاب پولس نے عدالت کو بتایا کہ مہندی کے خلاف غیر قانونی طریقہ سے انسانی اسمگلنگ کرنے کی کم از کم 31 شکایتیں تھیں۔ پٹیالہ ضلع کے بالویرا گاؤں کے رہنے والے بخشیش سنگھ نے اپنی شکایت میں مہندی اور ان کے بھائی پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ شمشیر سنگھ کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined