بچوں کی رہنمائی

بچوں کا کمرہ: کس طرح سجائیں ننہے-منوں کی نرالی دنیا!

بچوں کی نرالی دنیا کو سجانے کے لئے ان کے کمرے کو بہت خوبصورت انداز میں سجایا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہیں کچھ ٹپس، جس کے ذریعہ آپ بچوں کی دنیا کو سجا سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اس کے لئے پہلے اپنے بچوں کی دلچسپی کو جانیں، بچوں سے اس بارے میں بات کریں، ان کی پسند کے رنگ، ان کی سوچ وسمجھ کو جانیں، دلچسپی جاننے کے بعد طے کریں کہ کمرے میں انہیں ساری سہولیت دستیاب ہوں۔ کمرے میں استعمال کی جانے والی چیزوں کا استعمال کم سے کم چار سے پانچ برس تک ہو سکے کیونکہ بچے بہت جلدی بڑے ہوتے ہیں۔ عام طور پر بچوں کے کمرے میں ایک آرام بخش بستر ہونا چاہیے، اسے آپ کارٹون بنی ہوئی چادر سے سجا سکتی ہیں۔ آج کل بازار میں بہت سی رنگ برنگی چادریں دستیاب ہیں۔ بستر کو آپ اسٹفڈ کھلونے سے سجا سکتی ہیں۔ بچے اسٹفڈ کھلونے بہت پسند کرتے ہیں اور بستر پر ان کی موجودگی انہیں تحفظ کا احساس بھی دلاتی ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 8:10 PM IST

تصویر سوشل میڈیا

پڑھائی بچوں کے روز کے معمول میں شامل ہے۔ اس لئے ایک اسٹڈی ٹیبل کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ اس ٹیبل کا رنگ کمرے کی دیوار سے ملتا جلتا ہو۔ جیسے اگر کمرے کا رنگ ہلکا نیلا ہے تو ٹیبل کارنگ بھی نیلا ہو نا چاہیے۔ یہ انتخاب بہت دلکش نظر آتا ہے۔ اسٹڈی ٹیبل پر ایک خوبصورت سالیمپ رکھا جا سکتا ہے۔ جو ٹیبل کی رونق بڑھانے کے ساتھ ساتھ کمرے کی خوبصورتی میں بھی چار چاند لگا دے گا۔ اس ٹیبل کے اوپر کتاب رکھنے کے لئے بادھوں کی ایک شیلف بنائیں تاکہ کتابیں نکالنے اور رکھنے میں آسانی ہو۔ اس ٹیبل کے سائیڈ میں کوڑے دان ضرور رکھیں۔ یہاں آپ معلومات فراہم کرنے والے پوسٹر بھی لگا سکتے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 8:10 PM IST

بچوں کے کمرے میں ایک کونا کھیلنے کے لئے بھی رکھیں۔ یہاں پر رنگ برنگے خوبصورت ٹینٹ لگا سکتے ہیں۔ بچوں کے لئے یہ نرالی چیز ہے۔ اس میں کھیلنے میں انہیں مزا آئے گا۔ کمرے کے کونے میں ایک ٹب رکھ دیں جس میں بچے کھیلنے کے بعد سہیج کر اپنے کھلونے رکھ سکیں۔ اگر آپ فن کار ہیں تو آپ اس کے کمرے میں دیوار کے نچلے حصے میں بلیک بورڈ پینٹ کروا سکتے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 8:10 PM IST

کمرے کی دیوار پر خوبصورت سے کارٹون پوسٹر یا کارٹون بنائے جاسکتے ہیں۔ بچوں کے ذریعہ بنائی گئی ڈرائنگ کو بھی دیوار پر لگایا جاسکتا ہے۔ اس سے آ پ کے بچوں کو خوشی کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔ حوصلہ افزائی سے ان کے اندر اچھا کرنے کے لئے دلچسپی بڑھے گی۔ بچوں کے تعلق سے بہت سی کارٹون فلموں کے کردار پر مبنی تصاویر کا انتخاب بھی کمروں کی سجاوٹ میں کیا جا سکتا ہے۔ جیسے آج عبد الباری کردار بھی بچوں میں بے حد مقبول ہے اس کی کہانیاں جو اسلامی تعلیمات پرمبنی ہوتی ہیں اور بچے بے حد پسند کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کہانیوں سے بچوں کو رہن سہن اور سماجی زندگی کو سمجھنے کی راہ دکھاتے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 8:10 PM IST

بچوں کے کمروں کی چھت پر آج کل ”گلو“ ستارے لگانے کا رواج ہے۔ کمرے میں اندھیرا ہونے پر یہ ستارے چمکتے ہیں اور رات کو سوتے وقت یہ بہت ہی دلکش نظر آتے ہیں۔ جیسے آپ کے بچوں کو ستاروں کی دنیا میں لے جانے کے لئے کھڑے ہوں۔ ان سے کمرے کو ضرور سجائیے۔

Published: 16 Jun 2019, 8:10 PM IST

بچوں کے کمرے میں الماری بھی ہونی چاہیے تاکہ بچوں کے کپڑے ڈھنگ سے رکھے جاسکیں۔ آپ اپنے بچوں کو بھی سکھائیں کہ الماری میں کپڑے کس طرح سے رکھے جاتے ہیں۔ بچوں کے کمرے میں پردے بھی چٹخ، رنگ برنگے ہونے چاہیے۔

Published: 16 Jun 2019, 8:10 PM IST

گھڑی کسی بھی کمرے میں ایک ضروری شئی ہے۔ آج کل بہت خوبصورت گھڑیاں بازار میں موجود ہیں۔ خاص طور پر بچوں کی گھڑیاں جن پر کارٹون وغیرہ بنے ہوتے ہیں۔ ایسی ایک گھڑی کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی۔ اس کے ساتھ آپ بچوں کے کمرے کے لئے کوئی تھیم بھی سونچ سکتے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 8:10 PM IST

جیسے ایک ہی رنگ کی سبھی چیزیں، کارٹون کردار، پھل، تتلیاں وغیرہ۔ ایک کمپیوٹر و چھوٹا ٹی وی بھی یہاں رکھا جاسکتا ہے۔ بچوں کے مختلف طرح کے سی ڈیز بھی بازار میں دستیاب ہیں۔ اس طرح آپ اپنے بچوں کو رنگ برنگی دنیا دے سکتے ہیں۔ جو انہیں خوشگوار اور پر امید ماحول دے سکے تاکہ ان کی ذہنی نشو ونما ایک خوش اخلاق اور حوصلہ مند بچے کی طرح ہو۔

Published: 16 Jun 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 8:10 PM IST