ارجنٹائن کے منیجر لیونل اسکالونی نے اتوار کے روز فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد لیونل میسی کے 2026 عالمی کپ تک کھیلنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ میسی کے دو گول کی مدد سے لوسیل اسٹیڈیم میں دلچسپ مقابلے میں اضافی وقت کے خاتمہ پر ارجنٹائن اور فرانس کا اسکور 3-3 رہا۔ گول کیپر امیلیانو مارٹنیز نے شوٹ آؤٹ میں دو اسپاٹ کک بچائی۔
Published: undefined
نیوز ایجنسی شنہوا نے اسکالونی کے حوالے سے کہا کہ ’’ہمیں اگلے عالمی کپ کے لیے ٹیم میں جگہ بچانے کے لیے ان کی ضرورت ہے۔ اگر وہ کھیلنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔‘‘ دراصل میسی نے بار بار کہا ہے کہ یہ عالمی کپ ان کے کیریر کا پانچواں اور اور آخری ہوگا۔ 2021 کو امریکہ اور اب فٹبال کا سب سے مشہور ایوارڈ جیتنے کے باوجود اسکالونی نے مشورہ دیا ہے کہ میسی میں اب بھی قطر سے آگے اپنے بین الاقوامی کیریر کو جاری رکھنے کا ارادہ کر سکتے ہیں اور عالمی کپ فتح ان کے لیے ترغیب بن سکتی ہے۔
Published: undefined
اسکالونی نے کہا کہ اگر وہ (میسی) ارجنٹائن کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں یا اپنے کیریر کے ساتھ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں انھیں طے کرنے کا زیادہ حق ہے۔ اسکالونی نے جیت کو ارجنٹائن کے لوگوں کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ شیدائیوں کی حمایت نے پورے ٹورنامنٹ میں مستقل حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ٹیم ارجنٹائن کے حامیوں کے لیے کھیلتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined