قطر میں جاری فیفا عالمی کپ میں اب تک کا سب سے بڑا الٹ پھیر سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن ٹیم کو ایک گول کے مقابلہ دو گولوں سے شکست نے پوری دنیا کو حیران زدہ کر دیا ہے۔ خود ارجنٹائن کے کھلاڑی اور گول کیپر اس شکست سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز نے انکشاف کیا کہ انہیں سعودی عرب سے ہارنے اور 2022 کے ورلڈ کپ کے آغاز میں ہی اپنی ٹیم کے خلاف دو گول ہوجانے کے صدمے سے نکلنے کے لئے ماہر نفسیات کی مدد لینا پڑی ہے۔
Published: undefined
ارجنٹائن کے ساتھ اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کے کھلاڑیوں صالح الشہری اور سالم الدوسری نے دو گول کئے تھے۔ انہیں گولوں کے سبب سعودی عرب نے ایک کے مقابلہ میں دو گولوں سے ارجنٹائن کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔
Published: undefined
ای ایس پی این کے مطابق 30 سالہ مارٹینیز نے ہفتے کے روز میکسیکو کے خلاف اپنے ملک کی فتح کے بعد کہا کہ سعودی عرب کے خلاف شکست کے بعد انہوں نے ایک ماہر نفسیات سے بات چیت کی، کیونکہ وہ گزشتہ تین دنوں میں بہت تناؤ محسوس کر رہا تھا۔
Published: undefined
انگلینڈ کے آسٹن ولا کے موجودہ گول کیپر نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک ماہر نفسیات سے بہت زیادہ تبادلہ خیال کیا کیونکہ انہوں نے دو گول کھائے جنہیں ہضم کرنا مشکل تھا۔ ہسپانوی رپورٹس نے بتایا ہے کہ ایمیلیانو نے آرسنل کلب کے شعبہ نفسیات کے سابق سربراہ ڈیوڈ پریسلی کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سالوں میں اس کے ساتھ علاج شروع کر رکھا ہے تاکہ وہ فٹ بال کے لیے اپنا جذبہ ماند نہ پڑنے دیں۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز