سعودی عرب نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دے کر کھیلوں کی دنیا کو حیران کر دیا ہے اور سعودی عرب میں ہر خاص و عام اس جیت کے نشے میں چور ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف اپنی قومی فٹ بال ٹیم کی فتح کا جشن منایا ہے۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے قومی فٹ بال ٹیم کی عالمی کپ کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف شاندار فتح کی خوشی میں بدھ کو تمام ملازمین اور طلبہ کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
سعودی فٹ بال ٹیم کی جیت کا جشن منانے کی تعطیل کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین پر ہوگا۔ نیز تمام تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کوچھٹی ہوگی اور ان کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سعودی جنرل ایجوکیشن کی ترجمان ابستام الشھری کا کہنا ہے کہ شاہی فرمان کے تحت کل بروز بدھ دی جانے والی چھٹی کی وجہ سے ’پہلے سے شیڈول بدھ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں‘۔
Published: undefined
واضح رہے ارجنٹائن کی ٹیم فٹ بال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں یعنی فیفا عالمی کپ میں 18ویں مرتبہ شامل ہوئی ہے جبکہ سعودی عرب کے گرین فالکنز نے صرف چھٹی مرتبہ عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ارجنٹائن کی ٹیم کو دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن آف سائڈ اصول کی وجہ سے وہ پہلے ہاف میں تین گولوں سے محروم رہی ہے۔
Published: undefined
سعودی فارورڈ سالم الدوسری نے دوسرے ہاف کے آغاز میں گول کرکے اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلادی تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی تھی۔ اس سے چند منٹ قبل صالح الشہری نے ارجنٹائن کے اسٹارلیونل میسی کے پینلٹی پر کیے گئے گول کے جواب میں پہلاگول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کر دیا تھا۔
Published: undefined
سعودی کھلاڑیوں نے اس میچ میں بالخصوص دوسرے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے یکے بعد دیگر دو گول کرکے ارجنٹائن کے خلاف اپنی برتری قائم کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اس حیران کن شکست نے ارجنٹائن کی ورلڈ کپ میں 36 میچوں کی فتوحات کے تسلسل کو بھی توڑ دیا ہے۔ یہ اس کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی کا آخری عالمی کپ ٹورنا منٹ ہوسکتا ہے۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined