فٹبال

سنیل چھیتری کے20 سال بے مثال، 151 میچ, 94 گول،  ہندوستان اور کویت کےدرمیان میچ ڈرا

ہندوستان فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ میں فتح درج کرنے میں کامیاب نہیں رہا ۔ یہ میچ سنیل چھیتری کے کیریئر کا آخری میچ تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ میں ہندوستان اور کویت کے درمیان میچ 0-0 سے برابری پر ختم ہوا۔ یہ میچ کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور یہ ہندوستانی کپتان سنیل چھیتری کے کیریئر کا آخری میچ تھا۔ فائنل 18 مرحلے میں جانے کے لیے ہندوستان کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ ہندوستان اب بھی اگلے مرحلے میں جا سکتا ہے لیکن اسے دوسرے میچوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

 میچ ختم ہونے کے بعد دیگر کھلاڑیوں نے چھیتری کی عزت افزائی کی اور اس دوران وہ جذباتی ہو گئے۔ ہندوستان کو پہلے اور دوسرے ہاف میں گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن ہندوستان کسی بھی موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ 11 جون کو قطر کے خلاف ہوگا۔

Published: undefined

ہندوستانی کپتان کو  کویت کے دفاع میں مسلسل گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن ان کی تمام کوششیں آخری لمحات تک ناکام ثابت ہوئیں۔ میچ ڈرا ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ ہندوستانی ٹیم کا دفاع کئی مواقع پر کمزور دکھائی دیا جس کی وجہ سے کویت کئی بار گول کرنے کے بہت قریب آیا۔ اٹیکنگ ڈپارٹمنٹ میں ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر سنیل چھیتری پر زیادہ تر انحصار کرتی نظر آئی۔ میچ ختم ہونے کے بعد، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں تقریبا 58،000 لوگوں نے کھڑے ہو کر سنیل چھیتری کو داد دی۔

Published: undefined

گو کہ کویت کے ساتھ ہندوستان کا میچ ڈرا پر ختم ہوا لیکن اس کے بعد سب کی نظریں سنیل چھیتری پر ٹک گئیں۔ پورے ہندوستانی دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا لیکن اس لمحے نے انہیں جذباتی کر دیا۔ سنیل اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنی جرسی سے آنسو پونچھتے نظر آئے۔

Published: undefined

سنیل چھیتری نے اپنے بین الاقوامی فٹ بال کیریئر میں 151 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 94 گول اسکور کیے۔ سنیل وہ کھلاڑی بھی تھے جنہوں نے اب تک کی تاریخ میں ہندوستانی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 4 ہیٹ ٹرک اسکور کیں۔ چھتری بین الاقوامی فٹ بال میں دنیا کے چوتھے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی تھے۔ اس فہرست میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو (128)، ایران کے علی ڈائی (108) اور ارجنٹائن کے لیونل میسی (106) ان سے اوپر تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined