سال 2022 عالمی فٹبال مقابلہ قطر میں ہوا تھا جس کے لئے اس نے زبردست تیاریاں کی تھیں اور اس کے لئے بہت پروموشنل تشہیر کی تھی ۔اب قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 میں استعمال ہونے والی کل 173 ٹن پروموشنل اشیاء کو سعودی کمپنی ری سائیکل کر رہی ہے۔قطر کی سپریم کمیٹی فار ڈیلیوری اینڈ لیگیسی (ایس سی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ پالی ایسٹر فیبرک میٹریل پہلے اسٹیڈیموں اور دیگر مقامات پر ریپس ، بینرز اور باڑ کورِنگ کے طور پر استعمال ہوتے تھے۔ ایس سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور قطر کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں کے لیے ذمہ دار ہے۔
Published: undefined
ایس سی کے سسٹین ایبلٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بودور المیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ’’ماضی میں، بڑے انعقاد کے منتظمین کو پالی ایسٹر فیبرک کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانا چیلنجنگ لگتا تھا۔‘‘ ان میں سے ایک، سعودی ٹاپ پلاسٹک کے ساتھ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’ہم نے ایک پائیدار حل تلاش کرنے کو ترجیح دی، یہی وجہ ہے کہ ہم اس تعاون تک پہنچے۔‘‘
Published: undefined
ریلیزمیں کہا گیا کہ ٹورنامنٹ کے تقریباً 80 فیصد فضلے کو ری سائیکل کیا گیا، باقی کو ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ میں بھیجا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula