تمام ہنگاموں اور منفی پروپیگنڈے کے باوجود قطر نے ایک مثالی فٹبال عالمی کپ کا انعقاد کر دکھایا۔ ناظرین بھی خوش اور کھیلنے والے کھلاڑی بھی انتظامات اور میزبانی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔ رشوت، موسم، خواتین کے حقوق سے لے کر ایل جی بی ٹی کے مسائل پر قطر کے خلاف جو پروپیگنڈا ہوا اس نے اس کے بہترین انعقاد سے ناقدین کے منہ پر تالا لگا دیا۔
Published: undefined
قطر نے جہاں اپنے مہمانوں کی خوشی اور ان کے جذبات کا پورا خیال رکھا وہیں اس نے اپنی تہذیب اور ثقافت سے بھی سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ اس کی زبردست انداز میں تشہیر کی۔ کہیں بچے مہمانوں کو گلاب کے پھول تقسیم کرتے نظر آ رہے تھے تو کہیں کھجور چائے وغیرہ مفت میں اپنے مہمانوں کو فراہم کرتے نظر آ رہے تھے۔ کچھ قطری لوگ غیر ملکی مہمانوں کو اپنے گھر پر مدعو کرتے نظر آئے اور ان کی خاطر میں اپنے دسترخوان وسیع کئے۔
Published: undefined
اس میں دو رائے نہیں کہ فیفا عالمی کپ دنیا کا ایک بہت بڑا جشن ہے جس میں دنیا کے ہر کونے سے لوگ اس جشن کو دیکھنے اور جینے کے لئے آتے ہیں۔ ان آنے والوں میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق مغربی دنیا سے ہوتا ہے اور ان کے ذہن میں مسلمانوں اور اسلام کی ایک ایسی شبیہ ہے جس کی وجہ سے وہ مسلمانوں کے پاس آنے سے خوف کھاتے ہیں، لیکن قطر نے فٹبال چاہے اچھی نہ کھیلی ہو لیکن قطر کے لوگوں نے اپنے مہمانوں کا جو دل جیتا ہے اس نے مسلمانوں اور اسلام کی شبیہ کو ایک نئی شکل میں پیش کیا ہے۔ اکثر مہمان قطر کی میزبانی اور ان کی تہذیب کی تعریف کرتے نظر آئے۔
Published: undefined
عالمی کپ جہاں بھی منعقد ہوا ہے ان ممالک میں آزادی کے نام پر ہڑدنگ بازی، شراب نوشی اور کپڑے اتار کر گھومنے کو فروغ دیا گیا ہے لیکن قطر نے ایک نئی تصویر پیش کی جس میں کھیل کے علاوہ کسی چیز کو اہمیت نہیں دی گئی۔ اس کو کامیاب بنانے کے لئے قطر نے جس شاندار میزبانی کا مظاہر ہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
Published: undefined
قطری عوام کو اس عالمی کپ سے معاشی طور پر بہت فائدہ ہوا ہوگا لیکن انہیں شائد اندازہ بھی نہیں ہے کہ انہوں نے صرف فٹبال کو عرب دینا میں مزید مقبول نہیں بنایا ہے بلکہ عرب دنیا کی شاندار شبیہ پیش کی ہے۔ قطر نے پیسہ ضرور کمایا ہے لیکن انہوں نے کسی کی جیب سے پیسہ غیر ضروری نکالا نہیں ہے جس کو جیسی سہولت فراہم کی ہے اس سے ویسا ہی پیسہ وصول کیا ہے۔ مثال کے طور پر انہوں نے 207 امریکی ڈالر کے بدلے کنٹینر میں قیام کی سہولت فراہم کی لیکن اس کنٹینر میں جو دو لوگوں کے لئے کمرہ تھا وہ کسی بھی اچھے ہوٹل کے کمرے سے بہتر تھا۔ میچ دیکھنے کے لئے بڑی اسکرین اور بیٹھنے کا شاندار انتظام اسٹیڈیم کے باہر مفت میں تھا۔ کھانا ہر طریقہ کا دستیاب تھا۔
Published: undefined
قطر نے جہا ں میزبانی سے دل جیتا وہیں مراکش کی ٹیم نے اپنے کھیل سے تو دل جیتا ہی لیکن ان کے کھلاڑیوں نے جس طرح اپنی والدہ کے ساتھ ڈانس کیا یا اپنی خوشی میں شریک کیا وہ ایسے مقابلوں میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ ناظرین اور کھلاڑی اپنی اہلیہ اور محبوبہ کو تو خوب دکھاتے ہیں لیکن غریب والدہ کو نہیں، جس نے ان کی پرورش کی لیکن مراکش کے کھلاڑیوں نے اپنے والدین کے ساتھ خوشیاں منانے میں کسی جھجک کا مظاہرہ نہیں کیا۔
Published: undefined
میسی، ایمباپے، ارجنٹائن، سعودی عرب، مراکش اور قطر کے لئے تو یہ عالمی کپ یادگار رہے گا ہی لیکن جو ناظرین عالمی کپ کے میچ دیکھنے قطر گئے تھے ان کے لئے بھی ان کا یہ سفر ہمیشہ یادگار رہے گا اور وہ مسلمانوں اور اسلام کی ایک نئی شبیہ لے کر اپنے وطن واپس گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined