فٹبال

اے ایف سی کوالیفائر میں قطر نے ہندوستان کو3-0 سے شکست دی

ہندوستان کو گروپ اے میں ایشیائی چیمپئن قطر، کویت اور افغانستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ چاروں ٹیمیں ہوم اینڈ اوے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

ہندوستانی مرد فٹ بال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 اے ایف سی کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کے گروپ ایک میں منگل کو قطر کے خلاف3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

کلنگا اسٹیڈیم، بھونیشور میں کل رات  کھیلے گئے میچ میں قطر کی جانب سے مصطفیٰ طارق مشعل نے چوتھے منٹ میں، المعز علی نے 47ویں منٹ میں اور یوسف عبد الرزاق نے 86ویں منٹ میں گول کئے۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستان گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل میں ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

ہندوستان نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں کویت کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ سنیل چھتری کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے میچ کا آغاز اپنے انداز میں کیا لیکن قطر نے ابتدائی منٹوں میں ہی میچ کا پہلا گول کر دیا۔

Published: undefined

قطر کے مصطفیٰ مشعل نے میچ کے چوتھے منٹ میں کارنر سے کی گئی کوشش کو گول میں بدل کر اپنا اور اپنی ٹیم کا کھاتہ کھول دیا۔دوسرے ہاف میں قطر نے ٹیم کاا سکور اس وقت ڈبل کر دیا جب علی نے ایک لمبے پاس پر ٹچ کرتے ہوئے اسے گول پوسٹ کے اندر بھیج دیا۔

Published: undefined

ہندوستان کے لالیانزوالا چانگٹے نے میچ کے 60 ویں منٹ میں مہیش کو لمبا پاس دیا لیکن وہ قطر کے دفاع کو چکما دینے میں ناکام رہے۔قطر نے 86ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے اپنی برتری میں اضافہ کیا۔ ہندوستانی کھلاڑی میچ کے اختتام تک گول کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ٹیم کو کامیابی نہ ملی اور آخر میں قطر نے میچ 3-0 سے جیت لیا۔

Published: undefined

ہندوستان کو گروپ اے میں ایشیائی چیمپئن قطر، کویت اور افغانستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ چاروں ٹیمیں ہوم اینڈ اوے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم مارچ میں افغانستان کے خلاف ہوم اور اوے میچوں کے ساتھ کوالیفائر کا دوبارہ آغاز کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined