فرانس: فرانس کے مشہور مسلمان فٹ بالر پال پوگبا نے پریس کانفرنس کے دوران رونالڈو جیسا عمل دہرایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورو کپ میں فرانس کے جرمنی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کے لئے آئے پال پوگبا نے ٹیبل پر رکھی شراب کی بوتل کو اٹھا کر دوسری طرف رکھ دیا۔
Published: undefined
دو روز قبل اپنی پریس کانفرنس کے دوران پرتگال کے مایہ ناز اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ٹیبل پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں اپنے سامنے سے ہٹاکر دوسری جانب رکھ دیں تھی اور کیمرے کے سامنے اپنی پانی کی بوتل لہرائی اور پرتگالی زبان میں ’ایگوا‘ کہا جس کا مطلب ’پانی‘ ہے۔
Published: undefined
گزشتہ ماہ پال پوگبا اور آئیوریئن ونگر عماد ڈیلو نے انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے فلہم کے خلاف میچ 1-1 سے برابر ہونے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ پچ پر فلسطین کا جھنڈا لہرایا تھا۔ خیال رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے پال پوگبا 2019 میں مسلمان ہوئے تھے، اپنے اس فیصلے سے متعلق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمان ہونے سے مجھے قلبی سکون حاصل ہوا ہے۔
Published: undefined
پال پوگبا کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں داخل ہو کر میری زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہوئی ہے، یہ مذہب میرے لیے سب کچھ ہے، اور یہ مجھے موقع دیتا ہے کہ میں ہر چیز پر شکر ادا کر سکوں۔ فرانسیسی فٹ بالر کا کہنا تھا کہ میں مسلمان گھرانے میں پیدا نہیں ہوا تھا، میری ماں مسلمان تھی، لیکن ہماری تربیت ایسے ہوئی تھی کہ سب کی عزت کرنی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined