فٹبال

مراکش نے برازیل کے خلاف درج کی تاریخی فتح

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد یہ مراکش کا گھر پر پہلا میچ تھا جہاں اس نے شائقین کو یادگار فتح کا تحفہ دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مراکش نے صوفیان بوفل اور عبدلحمید صابری کے گول کی بدولت دوستانہ میچ میں برازیل کے خلاف 2-1 سے تاریخی جیت درج کی۔ یہ پانچ بار کے عالمی چیمپئن برازیل کے خلاف مراکش کی پہلی جیت ہے۔

Published: undefined

تقریباً 65,000 فٹ بال شائقین سے کھچا کھچ بھرے ابن بطوطہ اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز کھیلے گئے مقابلے میں بوفل نے 29ویں منٹ میں مراکش کو باکس کے اندر سے ایک گول کے ذریعے برتری دلائی۔ برازیل کے لیے کیسیمیرو نے 67ویں منٹ میں گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ بالآخر متبادل کھلاڑی صابری نے 79ویں منٹ میں گول کیا جو مراکش کی فتح کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔

Published: undefined

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد یہ مراکش کا گھر پر پہلا میچ تھا جہاں اس نے شائقین کو یادگار فتح کا تحفہ دیا۔ واضح رہے کہ مراکش ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم تھی۔ انہوں نے اپنی یادگار مہم میں بیلجیئم، اسپین اور پرتگال جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دے کر فٹبال کی دنیا میں ہلچل مچا دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined