موہن بگان سپر جائنٹس نے دمتری پیٹراٹس کے فیصلہ کن گول کی بدولت اتوار کو ایک دلچسپ فائنل میں ایسٹ بنگال ایف سی کو 1-0 سے شکست دے کر 17ویں بار ڈورنڈ کپ کا خطاب جیت لیا۔
Published: undefined
سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈربی میں پیٹراٹس نے 71ویں منٹ میں فتح کا گول کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی موہن بگان 17 بار ڈورنڈ کپ کا خطاب جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ایسٹ بنگال 16 ٹرافیوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کی دوسری کامیاب ٹیم ہے۔موہن بگان نے آخری مرتبہ 2000 میں خطاب جیتا تھا۔ ٹیم 2004، 2009 اور 2019 میں بھی فائنل میں پہنچی تھی لیکن ٹرافی نہ اٹھا سکی۔ دو دہائیوں کے بعد ڈیورنڈ کپ چیمپئن بننے کا خواب دیکھنے والی موہن بگان کا پہلے ہاف میں گیند پر زیادہ قبضہ تھا لیکن کلب اپنا کھاتہ نہیں کھول سکا۔
Published: undefined
ایسٹ بنگال نے آہستہ آہستہ رفتار پکڑی اور پہلے ہاف کے اختتام پر گول کرنے کے قریب پہنچ گئی۔ محمد رفیق اور بورجا ہیریرا نے ایسٹ بنگال کے لیے ایک موقع بنایا لیکن نند کمار شیکھر ہدف کو درست طریقے سے نشانہ نہیں بنا سکے۔ پہلے ہاف کے اضافی وقت میں موہن بگان کو بھی موقع ملا لیکن دمتری پیٹراٹس کی کوشش ایسٹ بنگال کے گول پوسٹ کے اوپر سے گزر گئی۔
Published: undefined
موہن بگان نے پہلے ہاف کا اختتام 0-0 سے کیا، لیکن وقفے سے کچھ دیر قبل اسے تین یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا۔ موہن بگان کی مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب 62ویں منٹ میں انیرودھ تھاپا کو ریڈ کارڈ دیکھنے کے بعد میدان چھوڑنا پڑا۔
Published: undefined
موہن بگان کے لیے محض 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا مشکل ہو سکتا تھا لیکن تھاپا کی غیر موجودگی میں ٹیم زیادہ خطرناک دکھائی دے رہی تھی۔ نو منٹ کے اندر پیٹراٹس نے باکس کے باہر سے ایک زوردار کک لگا کر گیند کو جال میں بھیج دیا۔ پورے میچ میں یہ موہن بگان کا واحد درست شاٹ تھا، لیکن یہ انہیں فتح دلانے کے لیے کافی تھا۔
Published: undefined
ایسٹ بنگال کے پاس گول پر چھ شاٹس تھے لیکن گول پوسٹ کے قریب ان کی فنشنگ کی کمی ان کے لئے مہنگی ثابت ہوئی۔ دوسرے ہاف میں 10 منٹ کا اضافی وقت ملنے کے باوجود ایسٹ بنگال کا کھاتہ نہ کھل سکا اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم فائنل میں ہار گئی۔ ڈورنڈ کپ 2023 کا آغاز 3 اگست سے ہوا تھا۔ ٹورنامنٹ کے 132 ویں ایڈیشن میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں چار زیادہ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز