انگلینڈ کی فٹبال ٹیم نےگزشتہ 55 سال سےکوئی خطاب نہیں جیتا ہےاور اس سال یورو کپ جیتنے کاایک بہترین موقع تھا لیکن ایک گول کی بڑھت لینےکےبعداٹلی سےپینلٹی مقابلہ میں دو کے مقابلہ تین گول سے ہار گئی جس کی وجہ سے انگلینڈ کا 1966 کے بعد سےکوئی بھی خطاب جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
Published: undefined
120 منٹ تک چلےاس فائنل مقابلہ میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سےبرابر رہیں جس کےبعد پینلٹی مقابلہ ہوا اور اس میں اٹلی نےانگلینڈ کو سے3-2ہرا دیا ۔دونوں ٹیموں نےشاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اٹلی کی ٹیم نے بہتر تال میل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے 1968 کے بعد اٹلی ایک بار پھریوروپی چیمپئن بن گیا۔
Published: undefined
لندن کےتاریخی ویمبلی اسٹیدئم میں کھیلےگئےاس دلچسپ مقابلہ میں انگلینڈ کے لیوک شا نے شروع میں ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو بڑھت دلا دی تھی لیکن اس کے بعد اٹلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور زیادہ تر وقت انگلینڈ دفاع کرتی ہوئی نظر آئی۔میچ کے 67 ویں منٹ میں اٹلی کی ٹیم نے ایک گول کر کےمیچ کو ایک ایک سے برابر کر دیا اور پھر دونوں ٹیمیں اضافی وقت کے باوجود برابر پر ہی رہیں ۔ 120 منٹ کےبعد پینلٹی شوٹ آؤٹ ہوا جس میں اٹلی نے انگلینڈ 3-2سےہرادیا ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز