ہندوستان شاندار کھیل کی بدولت 49 ویں کنگز کپ کے سیمی فائنل میں فتح کے قریب پہنچنے کے باوجود پنالٹی شوٹ آؤٹ میں عراق سے ہار گیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستان کا 12 میچوں تک ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ ختم ہوگیا۔
Published: undefined
اپنے اسٹار کھلاڑی سنیل چھتری کی غیر موجودگی میں کھیل رہی ہندوستانی ٹیم نے میچ کے ابتدائی مرحلے میں ہی تاریخ رقم کرنے کا عزم ظاہر کیا جب نورم مہیش سنگھ نے ساحل عبدالصمد کے شاندار پاس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستانی شائقین کی امیدیں جگائیں۔ 16ویں منٹ میں تاہم عراق نے فوری جواب دیا اور 28ویں منٹ میں پنالٹی اسپاٹ سے گول کر کے برابر کر دیا۔
Published: undefined
دوسرے ہاف میں عراق کے گول کیپر حسن نے خود ہی گول کر کے ہندوستان کو برتری دلا دی۔ ہندوستان کی 2-1 کی برتری کے ساتھ، ہندوستان نے دفاع پر توجہ مرکوز کی جس نے عراقی کھلاڑیوں کو محدود کردیا۔ 80ویں منٹ میں عراق کی دوسری پنالٹی نے مقابلے میں جان ڈال دی۔ امین الحموی نے گول کرکے اسکور برابر کیا۔
Published: undefined
آخرکار میچ دلچسپ موڑ پنالٹی شوٹ آوٹ میں چلا گیا جہاں عراق نے فائنل میں جگہ یقینی کرنے کے لئے اپنے سبھی پنالٹی کو گول میں تبدیل کیا ۔ برینڈن فرنینڈس کی مس ہوئی پنلٹی ہندوستانی ٹیم کی شکست کی وجہ بنی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز