پیرس: فرانس کے کپتان اور گول کیپر ہیوگو لوریس نے 2022 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے تین ہفتے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ لوریس نے فرانسیسی اسپورٹس اخبار ایل اکویپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، میں نے اپنے بین الاقوامی کیرئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس خیال کے ساتھ کہ میں اپنا سب کچھ دے چکا ہوں۔ اس کا اعلان ابھی ضروری ہے کیونکہ ڈھائی ماہ بعد یورپی چیمپئن شپ کے کوالیفائر شروع ہوں گے۔
Published: undefined
ہیوگو لوریس، تصویر آئی اے این ایس
نومبر 2008 میں یوراگوئے کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں ڈیبیو کرنے والے لوریس فرانس کے لیے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ فرانس نے لوریس کی کپتانی میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کا خطاب جیتا تھا، جبکہ وہ اپنے ملک کویوای ایف اے یورو 2016 اور ورلڈ کپ 2022 کے فائنل تک لے جاچکے ہیں۔
Published: undefined
لوریس نے کہا، ’’درحقیقت میں عالمی کپ کے اختتام کے بعد سے ہی اس کے بارے میں سوچ رہا ہوں، لیکن شاید چھ ماہ سے میرے اندر کچھ خیالات تھے اور جو ٹورنامنٹ کے دوران بڑھے، جس کی وجہ سے مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ ایک وقت آتا ہے جب آپ کو ایک طرف قدم اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ فرانس کی قومی ٹیم کسی ایک شخص کی نہیں ہے۔
Published: undefined
ہیوگو لوریس نے کہا کہ ساڑھے 14 سیزن کے لئے فرانس کا گول کیپر ہونا بہت بڑی بات ہے، لیکن یہ ذہنی طور پر تھکا دینے والا بھی ہے اور مجھے امید ہے کہ اپنے لیے کچھ وقت نکال کر میں مزید چند سال تک اعلیٰ سطح پر کھیل سکوں گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز