دہلی ساکر ایسوسیشن نے فٹبال دہلی پریمئر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب مردوں کی سینئر ڈویژن لیگ کا 18 اکتوبر سے نہرو اسٹیڈیم میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سال 23-2022 میں دہلی ساکر ایسو سی ایشن نے نہ صرف مردوں کی پریمیر لیگ کا انعقاد کیا بلکہ خواتین کی پریمیر لیگ، خواتین کی سینئر ڈویژن لیگ کا بھی انعقاد کیا۔
Published: undefined
صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی ساکر ایسوسیشن کے عبوری صدر شرافت اللہ، لیگ سب کمیٹی کے چیئرمین جگدیش ملہوترا، دہلی ساکر ایسوسیشن کے خزانچی لیاقت علی اور لیگ سب کمیٹی کے دیگر ارکان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کے سینئر ڈویژن لیگ کا انعقاد شاندار طریقے سے ہو اور انتظامیہ کی جانب سے جو بھی خامیاں پہلے رہ گئی ہوں ان کو دور کیا جائے۔
Published: undefined
کھیلوں کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کے کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے شرافت اللہ نے کہا کہ ’’ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہم ہے اور اگر سینئر ڈویژن کی کوریج اچھی ہوئی تو مقامی طور پر فٹبال کو فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔‘‘ اس موقع پر انہوں نے اعتراف کیا کہ پریمیر لیگ کے میچوں کے دوران ریفری کے فیصلوں اور کلب آفیشیل کے ذریعہ بدتمیزی کی خبریں موصول ہوئیں اور اس پر نظر رکھنے اور اس کا حل نکالنے کے لئے ایک اس لیگ میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
Published: undefined
لیگ سب کمیٹی کے چیئرمین جگدیش ملہوترا نے بتایا کہ اس لیگ میں 11 ٹیمیں حصہ لیں گی اور روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 11 ٹیمیں پہلے آپس میں کھیلیں گی پھر اوپر کی چھ ٹیموں میں چیمپئن شپ کا مقابلہ ہوگا اور اس میں چیمپئن اور دوسرے نمبر کی ٹیم پریمئر لیگ کے لیے کوالیفائی ہوگی جبکہ نیچے رہ گئی پانچ ٹیموں میں ریلیگیشن سے بچنے کے لئے مقابلہ ہوگا اور نیچے کی دو ٹیمیں اے ڈویژن میں ریلیگیٹ ہو جائیں گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سال چمپئن ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد کا انعام اور دوسرے نمبر کی ٹیم کو 50 ہزار روپے کا انعام ملے گا۔ 35 کھلاڑیوں کو سی ایم ایس میں ڈالا جا سکتا ہے جبکہ ان 35 کھلاڑیوں میں تین بیرون ممالک کے کھلاڑی رجسٹر ہو سکتے ہیں جن میں سے بیک وقت صرف دو کھلاڑی ہی میدان میں کھیل سکتے ہیں۔ پہلا میچ 18 اکتوبر کو 11.45 پر جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پہلا میچ نیشنل یونائیٹڈ اور جیگوار ایف سی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ جو 11 ٹیمیں سینئر ڈویژن میں حصہ لیں گی ان میں نیشنل یونائیٹڈ، جیگوار، سی آئی ایس ایف، یونائیٹڈ بھارت، گھڑوال ڈائمنڈ، ینگمین، احباب، شاستری، دہلی ٹائگرس، سٹی اور دہلی یونائیٹڈ شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined