فٹبال

فیفا عالمی کپ: دلچسپ مقابلے میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو ایک گول سے شکست دی

سوئٹزرلینڈ کے لئے شکیری نے اس میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مڈفیلڈر کے طور پر کھیلتے ہوئے اس نے اپنی ٹیم کے لئے گول کرنے کے کئی موقع پیدا کئے

@FIFAWorldCup
@FIFAWorldCup 

سوئٹزرلینڈ  نے بریل امبولو کے شاندار گول سے فیفا عالمی کپ کے پہلے مقابلے میں کیمرون کی ٹیم کو شکست دے دی۔  قطر کے الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں امبولو نے ایک شاندار کراس پر گول کیا۔ امبولو نے یہ گول میچ کے 48ویں منٹ میں کیا۔

Published: undefined

سوئٹزرلینڈ کے لئے شکیری نے اس میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مڈفیلڈر کے طور پر کھیلتے ہوئے اس نے اپنی ٹیم کے لئے گول کرنے کے کئی موقع پیدا کئے، لیکن انھیں گول میں تبدیل نہیں کیا جا سکا۔ قابل ذکر ہے کہ شکیری کا شمار یوروپ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور ان کا جادو آج کے میچ میں بھی سر چڑھ کر بولا۔

Published: undefined

دونوں ٹیموں کا کھیل تقریبا ایک جیسا تھا اور کچھ مواقع کو چھوڑ کر دونوں کے اسٹرائیکر نے گول کیپر کا زیادہ امتحان نہیں لیا۔ سوئٹزرلینڈ کو انجری ٹائم میں ایک شاندار اور آسان سا موقع بھی ملا لیکن کیمرون کے دفاعی کھلاڑی نے شاندار دفاع کر کے سوئٹزر لینڈ کو دوسرے گول سے محروم کر دیا۔

Published: undefined

دونوں ہی ٹیموں کے ایک جیسے کھیل کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ٹیموں نے گیند پر قبضہ تقریبا برابر رکھا۔ کیمرون کے پاس 49 فیصد گیند رہی جبکہ سوئٹزرلینڈ کے پاس 51 فیصد گیند رہی۔ دونوں ٹیموں نے  گول پر شاٹ بھی تقریباً برابر لئے اور کیمرون نے سات کے مقابلہ میں آٹھ شاٹ گول پر لئے۔ واضح رہے کہ کوچ نے امبولو کو 71 منٹ میں باہر بلا لیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امبولو کا تعلق کیمرون سے ہے اور ان کے والد اب بھی کیمرون میں رہتے ہیں۔ ان کی والدہ  اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر فرانس آ گئی تھیں جہاں سے وہ سوئٹزرلینڈ منتقل ہو گئیں اور سوئٹزرلینڈ میں شادی کر لی۔ امبولو کی پرورش سوئٹزرلینڈ میں اپنی والدہ کے پاس ہی ہوئی اور اب وہ سوئٹزرلینڈ کی قومی ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined