فٹبال

فیفا ورلڈ کپ: جھنڈے سے  لفظ ’اللہ‘ کے ہٹائے جانے سے ایران برہم، امریکی ٹیم کوعالمی کپ سے باہر کرنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ کا جھنڈا سرخ، سفید اور سبز رنگ پر مشتمل ہے جس کے درمیان میں اسٹائل شدہ رسم الخط میں لفظ ’اللہ‘ لکھا ہوا ہے۔ یہ لفظ امریکی فٹبال کے انسٹاگرام پیج اور ٹوئٹر پر جھنڈے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ایران، تصویر آئی اے این ایس
ایران، تصویر آئی اے این ایس 

کل یعنی 29 اکتوبر کو ایران اور امریکہ کے درمیان فیفاعالمی کپ میں مقابلہ ہے اور اس سے پہلے ایران کی فٹبال فیڈریشن نے اتوار کو امریکی فٹ بال کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کے جھنڈے سے لفظ ’اللہ‘ کو ہٹانے کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر احتجاج کیا ہے۔ واضح رہے دونوں کے درمیان یہ مقابلہ صرف فٹبال کے میدان میں نہیں ہو رہا بلکہ سیاسی میدان پر بھی کھیلا جا رہا ہے۔ امریکہ نے جہاں ایران کے جھنڈے کے ساتھ سوشل میڈیا پر چھیڑ چھاڑ کی ہے اس کے جواب میں ایران نے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی ٹیم کو اس قدم کے لئے عالمی کپ سے باہر کر دیا جائے۔

Published: undefined

ایران میں 22 سالہ کرد-ایرانی خاتون مہسا امینی کی حراست میں ہلاکت کے بعد دو ماہ سے زیادہ کے مظاہرے ہوئے ہیں۔ اس کو لے کر ایرانی فٹبال ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بطور احتجاج قومی ترانہ نہیں گایا تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی’ ارنا‘ نے کہا، "یہ ایک غیر پیشہ ورانہ عمل ہے، امریکی فٹ بال فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایرانی پرچم سے اللہ کا نشان ہٹا دیا۔" اس نے مزید کہا، "ایران فٹ بال فیڈریشن نے فیفا (فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی) کو ایک ای میل بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی فیڈریشن کو ایک سنگین انتباہ جاری کرے۔"

Published: undefined

واضح رہے اسلامی جمہوریہ کا جھنڈا سرخ، سفید اور سبز رنگ پر مشتمل ہے جس کے درمیان میں اسٹائل شدہ رسم الخط میں لفظ ’اللہ‘ لکھا ہوا ہے۔ یہ لفظ امریکی فٹبال کے انسٹاگرام پیج اور ٹوئٹر پر جھنڈے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ امریکی فٹبال باڈی کے ایک کمیونیکیشن آفیشل نے کہا، "ایران میں خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ ایک بار کا گرافک تھا،" انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکی فٹبال کی ویب سائٹ پر غیر ترمیم شدہ ہے۔

Published: undefined

امریکی فٹبال کے ایک ترجمان نے بعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ توہین آمیز پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی جگہ درست جھنڈا دکھا دیا گیا ہے لیکن وہ اب بھی ایران کی خواتین کی حمایت کرتے ہیں۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے ٹوئٹر پر کہا کہ امریکی ٹیم نے "فیفا کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے لیے 10 گیمز کی معطلی مناسب جرمانہ ہے"۔ اس میں مزید کہا گیا کہ امریکی ٹیم کو ورلڈ کپ سے "باہر کر دینا چاہیے"۔ واضح رہے جب 1998 کے ورلڈ کپ میں ایران اور امریکہ کا مقابلہ ہوا تھا تو ایرانی کھلاڑیوں نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو سفید گلاب کے پھول دیئے تھے جو کہ امن کی علامت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined