فٹبال

فیفا عالمی کپ: برونو کی شاندار کارکردگی سے پرتگال نے اروگوے کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

دوسرے ہاف میں پرتگال نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اس ہاف کے شروعاتی دس منٹ کے اندر ہی گول کر دیا ۔ ٹیم کے لئے یہ گول برونو فرنانڈیس نے 54 منٹ میں رافیل گریرو کے ایک بہترین کراس پر کیا۔

تصویر ٹوئٹر / @FIFAWorldCup
تصویر ٹوئٹر / @FIFAWorldCup 

دوحہ: فیفا عالمی کپ میں 2022 میں پرتگال کی شاندار فارم جاری ہے اور لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے مقابلے میں ٹیم نے جیت کے اصل ہیرو برونو فرنانڈیس کے شاندار دو گولوں کی بدولت اروگوے کو 0-2 سے شکست دے کر آخری 16 (پری کوارٹرفائنل) میں جگہ بنالی ہے۔

Published: undefined

پرتگال کی جیت کے اصل ہیرو برونو فرنانڈیس تھے۔ تاہم اس میچ میں پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہیں چل سکا اور وہ کوئی گول نہ کر سکے۔ پرتگال نے اروگوے سے 2018 کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ اس میچ میں پرتگال کے لیے دونوں گول برونو فرنانڈیس نے کیے تھے۔ اگرچہ وہ اروگوے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اپنی ہیٹ ٹرک سے محروم رہے لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کی یہ دو میچوں میں دوسری جیت ہے جس کے ساتھ وہ گروپ ایچ میں چھ پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے اور گھانا کی ٹیم تین پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ جنوبی کوریا اور اروگوے چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Published: undefined

اروگوے کے لئے اگلا مقابلہ کرو یا مرو کا ہوگا اور اسے اگلے راونڈ میں پہنچنے کے لئے کسی بھی طرح گھانا کو ہرانا ہوگا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 0-0 سے برابر پر رہیں۔ پرتگال کی ٹیم کا ایک بھی شاٹ ہدف پر نہیں لگا حالانکہ اس نے اس ہاف کے آخر میں اروگوے کے خلاف جارحانہ فٹ بال کھیلی۔ دوسری جانب اروگوے کے لئے پہلے ہاف میں اسکور کرنے کا ایک بہترین موقع بنا تھا جب روڈریگو بینٹانکور تین پرتگالی ڈفینڈروں کو چکمہ دیتے ہوئے گول کرنے کے کافی قریب پہنچ گئے تھے لیکن ان کا شاٹ گول کیپر ڈیاگو کوسٹا کو جالگا۔

Published: undefined

دوسرے ہاف میں پرتگال نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اس ہاف کے شروعاتی دس منٹ کے اندر ہی گول کر دیا ۔ ٹیم کے لئے یہ گول برونو فرنانڈیس نے 54 منٹ میں رافیل گریرو کے ایک بہترین کراس پر کیا۔ ایک۔صفر سے پیچھے ہونے کے  بعد اروگوے کی ٹیم نے واپسی کی کوشش ضروری کی لیکن پرتگال کے ڈفینڈروں پر وہ قابو نہ پاسکی، بلکہ انجری ٹائم (93 ویں منٹ) میں اس نے ایک اور گول کھا لیا۔ برونو فرنانڈیس نے یہ گول پنالٹی کے ذریعہ کیا تھا۔ جوس جیمنیز کے باکس میں ہینڈبال کرنے کی وجہ سے پرتگال کو یہ پنالٹی ملی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined