قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ میں ایران نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ویلس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اس جیت سے ایران کی ٹیم نے انگلیند کے ہاتھوں ہوئی ہار سے فٹبال شائقین میں اپنی عزت بحال کی ہے اور ایران اگلے دور کے لئے ہونے والی دوڑ میں ابھی بنا ہوا ہے۔
Published: undefined
سنسنی خیز مقابلے میں ایران کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ ہوا لیکن جہاں تک گیند کو اپنے قبضہ میں رکھنے کی بات ہے تو 19ویں رینکنگ والی ویلس کی ٹیم نے 62 فیصد گیند اپنے پاس رکھی جبکہ ایران نے صرف 38 فیصد گیند کو اپنے قبضہ میں رکھا۔
Published: undefined
90 منٹ کے پورے وقت میں دونوں ٹیم ایک دوسرے کے خلاف کوئی گول نہیں کر پائی لیکن ویلس کو اس وقت نقصان ہوا جب اس کے کیپر کو 86ویں منٹ میں لال کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔ ویلس کے کیپر نے باہر آ کر ایرانی کھلاڑی کو روکتے وقت فاؤل کیا جس کی وجہ سے انہیں لال کارڈ دکھا دیا گیا۔ ریفری نے پہلے کیپر کو پیلا کارڈ دکھایا تھا لیکن جب ویڈیو میں ریفری نے دیکھا تو انہوں نے فیصلہ بدل کر کیپر کو لال کارڈ دکھایا۔ یہ ویلس کے لئے بہت بڑا دھچکا ثابت ہوا۔ اس کے بعد ایران نے حملے تیز کر دیے۔
Published: undefined
90 منٹ کے بعد انجری ٹائم کے آٹھویں منٹ میں چیشمی نے ایران کے لئے پہلا گول کیا اور اس کے بعد آخری یعنی 11ویں منٹ میں رمین نے ایک گول کر کے ایران کی جیت پر مہر لگا دی۔ جیت سے خوش ایرانی کوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ کوچ کافی تناؤ میں تھے کیونکہ پہلے میچ میں ان کی ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں بہت بری طرح ہاری تھی۔
Published: undefined
ویلس کی جانب سے ایک وقت میں دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی گیرتھ بیل بھی کھیل رہے تھے لیکن ان کی کارکردگی لائق تعریف نہیں رہی۔ اب سب کی نظریں اس گروپ کے انگلیند اور امریکہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ پر لگی ہوئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز