فٹبال

جیت کی خوشی میں میراڈونا کی طبعیت بگڑی

فٹبال کے عالمی کپ میں ارجنٹینا نے نائجیریا کو ہراکر اگلے دور کے لئے اپنی جگہ پکی کر لی ہے ، لیکن ارجنٹینا کے سابق کپتان میراڈونا اس جیت کی خوشی کے بعد بیما ر ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جیت کی خوشی میں پاگل ہونے کا محاورہ تو سب نے سنا ہوگا لیکن جیت کی خوشی میں بیمار ہونے کی با ت شائد ہی کسی نے سنی ہو ،لیکن کل عالمی کپ کے ایک اہم میچ کے بعد لوگوں نے یہ دیکھا بھی اور سنا بھی۔ ارجنٹینا کے لئے مرنے جینے والے کل کے میچ میں جب ارجنٹینا نے2-1سے میچ جیت لیا اور اگلے دور میں اپنی جگہ پکی کر لی تو ارجنٹینا کے سابق کپتان ڈیگو میراڈونا اس جیت پر اس قدر خوش ہوئے کہ ان کی طبعیت خراب ہو گئی اور ان کو اسٹیڈیم کے کمرے میں لے جانا پڑا ۔

Published: undefined

کل کے اس میچ میں آخری وقت تک سسپنس برقرار رہا کیونکہ 87 ویں منٹ تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گو ل سے برابر تھیں ۔ 87 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے مارکوس روز و کے شاندار گول سے ارجنٹینا کو وہ بڑھت ملی جس کی اس کو ضرورت تھی ۔ اس جیت کےبعد ارجنٹینا ناک آؤٹ دور میں داخل ہو چکا ہے۔

Published: undefined

اس دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کو دیکھنے میں تو پوری دنیا کی دلچسپی تھی لیکن اس میچ کو دیکھنے کے لئے ارجنٹینا کے سابق کپتان اور فٹبال کی دنیا کے معروف ترین کھلاڑی ڈیگو میراڈونا بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔ میرا ڈونا سینٹ پیٹرس برگ کے لگژری باکس میں بیٹھ کر یہ ہائی وولٹیج میچ دیکھ رہے تھے اور جب ان کی قومی ٹیم جیتی تو وہ اس قدر جوش میں آ گئے کہ ان کی طبعیت خراب ہو گئی جس کی وجہ سے ان کو ابتدائی طبی مدد دینی پڑی ۔

سوشل میڈیا پر جیت کے بعد میراڈونا کا بے سدھ ہو نے والا ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے ۔ اس ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ جیت کے بعد میراڈونا بے ہوش ہو گئے اور ان کی آنکھیں بند ہو گئیں جس کے بعد انہیں اسٹیڈیم کے کمرے میں لے جایا گیا ۔ جبکہ ان کی صحت کے بارے میں کوئی تازہ اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن طبعیت خراب ہونے کے بعد ان کی ایک مسکراتی ہوئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر دیکھی گئی ۔ واضح رہے میراڈونا 1986 کے عالمی کپ میں ارجنٹینا کے کپتان تھے اور ان کا ایک متنازعہ گو ل کافی خبروں میں رہا تھا ، وہ اپنی قومی ٹیم کے حالیہ مظاہرہ سے کافی مایوس تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined