فٹبال

رہیان بریوسٹرانڈر 17 عالمی کپ میں دو ہیٹ ٹرک کرنے والوں میں شامل

انگلینڈ کو پہلی مرتبہ 17 سال سے کم عمرکھلاڑیوں کے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچانے والے کھلاڑی رہیان بریوسٹر۔۔۔۔۔

انگلینڈ کو پہلی مرتبہ 17 سال سے کم عمرکھلاڑیوں کے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچانے والے کھلاڑی رہیان بریوسٹر ہیں جنہوں نے برازیل کے خلاف سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کے لئے تینوں گول کئے۔ انکی یہ ہیٹ ٹرک اس ٹورنامنٹ میں دوسری تھی۔ وہ 17 سال سے کم عمرکھلاڑیوں کے عالمی کپ میں دو ہیٹ ٹرک انجام دینے والے چوتھے کھلاڑی بنے۔ موجودہ عالمی کپ میں تین کھلاڑیوں نے چار ہیٹ ٹرک کی ہیں۔ رہیان بریوسٹرنے لگاتار دو میچوں میں ایسا کیا ہے ۔ کوارٹر فائنل میں انہوں نے امریکہ کے خلاف میچ میں تین گول کئے تھے۔

امریکہ کے ٹم ویاہ 17 سال سے کم عمرکھلاڑیوں کے موجود ہ عالمی کپ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔ نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں پیراگوائے کے خلاف دوسرے راونڈ کے میچ میں انہوں نے34,895 تماشائیوں کی موجودگی میں ایسا کیا۔امریکی اسڑائیکر نے 19ویں،53 ویں اور77 ویں منٹ میں گول کرکے یہ ہیٹ ٹرک مکمل کی جو امریکہ کیلئے 17 سال سے کم عمرکھلاڑیوں کے عالمی کپ میں تیسری تھی۔ ان سے پہلے ۔ جاپان کے اسڑائیکرکیٹو ناکامورا نے ہونڈراس کے خلاف گوہاٹی میں8 اکتوبر کو لیگ میچ میں ایسا کیا تھا۔

جرمنی کے مارسل وتزک 17 سال سے کم عمرکھلاڑیوں کے عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔انہوں نے چین کے خلاف بیجنگ میں7اگست1985کو ایسا کیا تھا۔ اس ہیٹ ٹرک کے دو دن بعد انہوں نے برازیل کے خلاف دوسری ہیٹ ٹرک کی تھی اور17 سال سے کم عمرکھلاڑیوں کے عالمی کپ میں دوہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے تھے۔ ان کے بعد ایسا ایوری کوسٹ کے سلیمان کولیبالے اورفرانس کے فلورینٹ سیناما پونگولے نے کیا تھا۔انگلینڈکے رہیان بریوسٹرسے پہلے یہی تین کھلاڑی 17 سال سے کم عمرکھلاڑیوں کے عالمی کپ میں دو ۔دوہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ابھی تک 17 سال سے کم عمرکھلاڑیوں کے عالمی کپ میں 31 کھلاڑیوں نے35 ہیٹ ٹرک کی ہیں۔ سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک نائجریا کی جانب سے ہوئی ہیں۔نائجریا کے پانچ کھلاڑیوں نے ایسا کیا ہے۔اسپین کے چار کھلاڑیوں نے چار ہیٹ ٹرک کی ہیں جبکہ برازیل ،امریکہ اور فرانس کےکھلاڑیوں نے تین تین مرتبہ ایسا کیا ہے۔

کولمبیا، گھانا اور آسٹریلیا کیلئے دو دو کھلاڑیوں نے ہیٹ ٹرک انجام دی ہیں جبکہ انگلینڈ، سوئیڈن، نیوزی لینڈ،بحرین اور جاپان کیلئے ایک ایک کھلاڑی نے ایسا کیا ہے۔ جاپان کے اسڑائیکرکیٹو ناکامورا نے موجودہ ٹورنامنٹ میں ہونڈراس کے خلاف گوہاٹی میں8 اکتوبر کو لیگ میچ میں ایسا کیا تھاجبکہ انگلینڈ کے رہیان بریوسٹر اس ٹورنامنٹ میں دو مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

رہیان بریوسٹرنے جوپانچ میچ ابھی تک کھیلے ہیں اس میں سات گول کئے ہیں۔ ان پانچ میں سے چارمیں انگلینڈ کو فتح ملی ہے اور ایک میچ برابر رہا ہے۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined