دوحہ: برازیل کے کوچ ٹائٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ قطر فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جمعہ کو کروشیا کے ہاتھوں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کے باعث عہدہ چھوڑ دیں گے۔ اس شکست کے ساتھ ہی برازیل ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔
Published: undefined
ٹائٹ جولائی 2016 میں برازیل کی ٹیم کے کوچ بنے تھے اور ورلڈ کپ کے بعد اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے ارادے کا پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔ ٹائٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’’یہ بہت مشکل ہے، میری مدت کارختم ہو گئی ہے اور میں نے یہ بات ڈیڑھ سال پہلے کہی تھی۔‘‘
Published: undefined
یہ پوچھے جانے پر کہ آپ وراثت میں کیا چھوڑیں گے، 61 سالہ ٹائٹ نے کہا کہ اس کا جواب وقت دے گا۔ ٹائٹ کی قیادت میں، برازیل نے 2019 میں کوپا امریکہ کپ ٹائٹل کی میزبانی کی اور 81 میں سے سات میچ ہارے اور 61 جیتے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز