ہندوستان کے 130 سالہ قدیم فٹ بال کلب موہن بگان نے جمعہ کے روز تین بار آئی ایس ایل کے فاتح اے ٹی کے ایف سی کے ساتھ انضمام کی باضابطہ رسم مکمل کی اور اب کلب کا نام تبدیل کرکے 'اے ٹی کے موہن بگان' رکھ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس انضمام کے موقع پر فٹ بال اسپورٹس ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کی بانی نیتا امبانی نے دونوں کلبوں کے انضمام کا خیرمقدم کیا اور امید کی ہے کہ وہ ہندوستان کے فٹ بال میں ایک 'سپر پاور' بنیں گے۔ نیتا امبانی نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ دونوں کے انضمام سے ہمارے ملک میں فٹ بال کو فائدہ پہنچے گا اور ہندوستان کو فٹ بال کا ایک 'سپر پاور' بنانے کے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد ملے گی۔
Published: undefined
اے ٹی کے موہن بگان پرائیوٹ لمیٹڈ کے بورڈ نے فٹ بال کلب کے 131 سالہ قدیم ورثے کی نشاندہی کرتے ہوئے گرین اور میرون رنگ کی جرسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
اے ٹی کے موہن بگان پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف مالک سنجیو گوینکا نے کہا کہ میں ان تمام سابق کھلاڑیوں کا شکریہ کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے کئی دہائیوں سے موہن بگان کی عظیم میراث میں حصہ لیا ہے۔ میں اس نئے سفر میں ان کا آشیرواد لینا چاہتا ہوں۔ موہن بگان کلب بچپن سے ہی میرے دل سے قریب رہا ہے ۔
Published: undefined
مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ گرین اور میرون جرسی میں ان کے بہترین فٹ بال سے لطف اندوز ہوا ہوں۔ ہم وراثت کا احترام کرتے ہیں اور اس جرسی کو برقرار رکھتے ہیں جس کی ماضی کی کئی نسلوں نے پسند کیا اور احترام دیا ہے۔ میرا خواب ہے کہ اے ٹی کے موہن بگان کو عالمی سطح کی ٹیم بنائیں جو بین الاقوامی سرکٹ میں اپنی شناخت بناسکے۔
Published: undefined
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر اور اے ٹی کے کے شریک مالک سورو گنگولی نے کہا کہ میں اے ٹی کے اور موہن بگان کے ایک ساتھ آنے کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ برانڈ نام اے ٹی کے موہن بگان تاریخ رقم کرے گا۔
Published: undefined
اے ٹی کے موہن بگان پرائیوٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز سورنجوئے بوس اور دیباشیش دتہ نے کہا کہ ہمیں واقعی خوشی ہے کہ اے ٹی کے موہن بگان گروپ نے سبز اور میرون رنگ کی جرسی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور 'پال تولہ نوکا' کی شبیہہ کو کلب کے رنگ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined