مشہور کامیڈین راجو شریواستو کی موت سے اب بھی کئی لوگ غمزدہ ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے ان کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں اور ان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ 42 دنوں تک اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جھولتے ہوئے 21 ستمبر کو راجو شریواستو نے اس دنیا کو الوداع کہا تھا، جس کے بعد کئی بڑی ہستیوں نے اظہارِ غم کیا۔ ان ہستیوں میں بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن بھی شامل رہے جنھوں نے راجو شریواستو کے انتقال پر اپنے بلاگ میں کئی باتیں لکھی تھیں۔ امیتابھ بچن کے اس بلاگ پر راجو شرپواستو کی بیٹی نے اب ’شکریہ‘ پر مبنی ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
Published: undefined
راجو شریواستو کی بیٹی انترا شریواستو نے کامیڈین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان میں راجو شریواستو کو امیتابھ بچن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک دوسری میں امیتابھ بچن کا وہ بلاگ بھی ہے جس میں انھوں نے راجو کے انتقال اور دوست کو کھونے کی بات کی ہے۔ ایک دیگر تصویر میں راجو اور امیتابھ کسی شو کے اسٹیج پر ہیں۔ ایک تصویر میں راجو شریواستو کی فیملی بھی امیتابھ بچن کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔
Published: undefined
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انترا نے لکھا ہے کہ ’’اس مشکل وقت میں ہر دن ہمارا ساتھ دینے کے لیے میں امیتابھ بچن انکل کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ آپ کی دعاؤں نے ہمیں بہت ساری طاقت اور سپورٹ دیا، جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ آپ میرے والد کے آئیڈیل، ترغیب، محبت اور استاد ہیں۔ جب سے میرے والد نے آپ کو بڑے پردے پر دیکھا تھا، آپ ان کے ساتھ رہے۔ انھوں نے آپ کو آن اسکرین ہی نہیں بلکہ آف اسکرین بھی فالو کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز