فلم اور تفریح

بابا صدیقی کے جنازے میں شاہ رخ خان نے شرکت کیوں نہیں کی؟

شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں ہی بابا صدیقی کے خاصے قریبی مانے جاتے ہیں، سلمان نے خطرہ کے باوجود بابا صدیقی کے جنازے میں شرکت کی لیکن شاہ رخ نظر نہیں آئے، اب سبھی یہ سوال کر رہے ہیں کہ ایسا کیوں؟

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان، تصویر آئی اے این ایس

 

12 اکتوبر کی شب مشہور و معروف این سی پی لیڈر بابا صدیقی کا ممبئی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد سیاسی میدان سے لے کر بالی ووڈ کے گلیاروں تک میں ماتم چھا گیا۔ بابا صدیقی کے جنازے میں بالی ووڈ سمیت مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے بے شمار لوگوں نے شرکت کی۔ فلمی ہستیوں کی بھیڑ تو ایسی تھی کہ لگ رہا تھا جیسے پورا بالی ووڈ ہی امنڈ پڑا ہے۔ ایک بہت اہم چہرہ جو اس بھیڑ میں دکھائی نہیں دیا، وہ شاہ رخ خان کا تھا۔ اس سے لوگوں کے دل میں کئی طرح کے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

دراصل شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں ہی بابا صدیقی کے خاصے قریبی مانے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ شاہ رخ اور سلمان کے درمیان جب جھگڑا تھا تو ان دونوں کو قریب میں لانے میں بابا صدیقی کا بہت بڑا ہاتھ رہا۔ انھوں نے ہی دونوں ہستیوں کو قریب لایا اور پھر سے دو دلوں میں دوستی پیدا کر دی۔ اب جبکہ سلمان خان خطرہ کے باوجود آنکھوں میں آنسو لئے بابا صدیقی کے جنازے میں شریک ہوئے ہیں، تو شاہ رخ کی غیر موجودگی پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔

Published: undefined

جن بالی ووڈ ہستیوں نے بابا صدیقی کے جنازے میں شرکت کی تھی ان میں سلمان خان، سہیل خان، پوجا بھٹ، ارپتا خان، منور فاروقی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سارے بالی ووڈ ستارے جنازے میں شریک ہوئے تھے۔ کئی لوگوں کی آنکھیں شاہ رخ خان کو تلاش کر رہی تھیں، لیکن وہ کہیں بھی نظر نہیں آئے۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی عدم شرکت پر سوال اٹھنے شروع ہو گئے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آنے لگیں۔

Published: undefined

اس تعلق سے ’ٹائمس ناؤ‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان بابا صدیقی قتل معاملہ سے خود کو الگ رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے جنازہ میں شامل نہیں ہوئے۔ ساتھ ہی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ جس گینگ پر بابا صدیقی کے قتل کا الزام لگ رہا ہے، وہ سلمان خان کو بھی دھمکی دیتا رہا ہے۔ یعنی شاہ رخ خان غالباً خود کو اس پورے معاملے سے الگ تھلگ رکھنا چاہتے تھے اس لیے بابا صدیقی کے جنازہ میں شرکت نہیں کی۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ اپنے اوپر کوئی بھی آنچ نہیں آنے دینا چاہتے، اس وجہ سے بھی انہوں نے دوری بنائے رکھی۔ کئی بار میڈیا کے لوگوں نے ان کی ٹیم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاکہ جنازہ میں عدم شرکت کی وجہ پتہ کی جا سکے، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined