بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ آرٹسسٹ ریحانہ (رابن ریحانہ فینٹی) نے مسلمانوں سے اپنی ایک اشتہاری ویڈیو میں حدیث مبارکہ کے الفاظ کو موسیقی میں استعمال کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔ زیر جامہ میں ملبوس آرٹسسٹ کی جانب سے حدیث کے الفاظ کو اشتہاری ویڈیو میں استعمال کرنے پر مسلمانوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ گانے پر مبنی ویڈیو میں ’’روز قیامت‘‘ سے متعلق حدیث نبوی ﷺ کے عربی الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔
Published: undefined
ریحانہ نے مسلمان برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انسٹاگرام پر ان کے “Savage X Fenty Show” کی تشہیری ویڈیو میں ’’غیر ارادی طور پر سرزد ہونے والی فاش غلطی‘‘ کی نشاندہی کی، جس نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔
Published: undefined
انھوں نے اپنی ’’بد احتیاطی کی مظہر‘‘ غلطی پر معافی مانگتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ کسی مذہب یا اللہ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی کا ارتکاب نہیں کرنا چاہتیں، اس لیے ہمارے پروجیکٹ میں حدیث پر مبنی گیت کا استعمال ’’مکمل غیر ذمہ داری‘‘ کا ثبوت تھا۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتے زیر جاموں کی تشہیر پر مبنی ایک شو میں ’’ڈوم‘‘ نامی گیت میں حدیث مبارکہ ﷺ کی ایک سطر استعمال کی گئی، حدیث کے الفاظ کے جلو میں پروگرام میں شامل خواتین ماڈلز فلور پر رقص کرتی دیکھی جا سکتی ہیں۔
Published: undefined
ویڈیو کے پروڈیوسر کیوکو کلوی نے گیت میں استعمال ہونے والے الفاظ کی مناسب تحقیق نہ کرنے کی مکمل ذمہ داری قبول کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے متنازع گیت فی الفور ہٹائے جائیں گے۔ کلوی نے اپنی ٹوئٹ میں اعتراف کیا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ گیت کا متن ’’اسلامی حدیث‘‘ سے لیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز