سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد بالی ووڈ میں باہری اور اپنوں کی لڑائی پر کھل کر بحث ہو رہی ہے اور اس بحث کے شروع ہوتے ہی اداکارہ کنگنا رنوت سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ وہ ویسے تو پہلے بھی اس مدے پر خوب بات کرتی رہی ہیں لیکن اس مرتبہ بہت جارہانہ طریقہ سے وہ میدان میں اتری ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کنگنا نے کرن جوہر کے سامنے ہی نیپوٹزم یعنی اقربا پروری کا الزام لگایا تھا۔ اب ایک مرتبہ پھر ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے فلمی دنیا میں نیپوٹزم اور اپنے ساتھ تفریق کا مدا اٹھایا ہے ۔کنگنا کے بیان پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث ہو رہی ہے۔ اس بحث کے دوران کرن جوہر کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے جس میں کرن جوہر کنگنا کے ذریعہ لگائے گئے الزامات پر کھل کر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اس میں کرن جوہر کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ’’میں کنگنا کے ذریعہ استعمال کیے جا رہے خواتین کارڈ اور مظلوم کارڈ سے تنگ آ چکا ہوں۔ آپ ہر وقت ہر جگہ مظلوم نہیں ہو سکتے۔ آ پ کے پاس ہمیشہ دکھ بھری کہانی ہوتی ہے بتانے کے لئے۔ آپ انڈسٹری میں برے لوگوں سے اتنے زیادہ دہشت زدہ ہو تو چھوڑ دو۔ آپ کو کون بندوق کی نوک پر مجبور کر رہا ہے یہاں کام کرنے کے لئے، کچھ اور کرو۔‘‘
Published: undefined
کرن جوہر کے اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بحث نے مزید شدت اختیار کر لی ہے۔ ادھر کنگنا رنوت پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم کو لے کر تناؤ برقرار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined