ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ’تھلائیوا‘ کے نام سے معروف رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی سوندریہ کی ولیمہ تقریب 8 فروری کو انتہائی دلکش ماحول میں منعقد ہوئی۔ چنئی میں منعقد اس ’پری ویڈنگ رسپیشن‘ میں کئی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی اور سوندریہ کے ساتھ ساتھ ان کے منگیتر وشگن واناگ مدی کو مبارکبادیاں پیش کیں۔ یہ دونوں آئندہ 11 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔
Published: undefined
شادی سے پہلے منعقد اس ولیمہ تقریب کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان میں سوندریہ و وِشگن کافی خوبصورت لگ رہے ہیں۔ تصویروں میں سوندریہ نیلے اور سنہرے رنگ کی سِلک ساڑی پہنے ہوئی ہیں جبکہ وِشگن نے سفید رنگ کی شرٹ اور دھوتی پہنے ہوئے ہیں۔ سپر اسٹار رجنی کانت نے تقریب میں کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا ہے۔ رجنی کی بیگم لتا تصویروں میں ہرے رنگ کی ساڑی پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
Published: undefined
شادی سے قبل ہوئی اس تقریب میں سوندریہ کی بڑی بہن ایشوریہ اور جیجا دھنش بھی شامل ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں وہ دونوں دیکھے جا سکتے ہیں۔ کچھ تصاویر میں مہمانان سوندریہ اور وِشگن کو تحائف دیتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تقریب میں فیملی کے بہت قریبی لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا، لیکن 11 فروری کو ہونے والی شادی میں کئی شہرت یافتہ شخصیتیں شامل ہوں گی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں پہلے ہی سوندریہ نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی جانکاری دی تھی اور ساتھ میں انھوں نے اپنی ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں وہ روایتی انداز میں نظر آ رہی تھیں۔ یہ بات بھی غور کرنے والی ہے کہ سوندریہ کی یہ دوسری شادی ہے اور ساتھ ہی وِشگن بھی دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں۔ سوندریہ کی پہلی شادی بزنس مین آر اشون سے ہوئی تھی اور ان کا تین سال کا بیٹا وید بھی ہے۔ جہاں تک وِشگن کا سوال ہے، انھوں نے پہلی شادی ایک میگزین ایڈیٹر کنکا کمارن سے کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز