ہندوستان کے عظیم اداکار دلیپ کمار کی وفات کے بعد جب میں نے اپنے زمانہ کی بہترین اداکارہ وحیدہ رحمان کے پاس ان کا بیان لینے کے لئے کال کی تو انہوں نے سب سے پہلے جو سوال کیا وہ یہ تھا، ’’کیا یہ خبر سچی ہے؟‘‘ میں نے انہیں یقین دلایا کہ یہ خبر بالکل درست ہے۔ دراصل انہوں نے دلیپ کمار کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کی تھی، لہذا مجھے ان کا رد عمل جاننے کے لئے سب سے معقول نظر آئیں۔
Published: undefined
وحیدہ جی نے مجھے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دلیپ صاحب کے ساتھ بہت زیادہ فلمیں تو نہیں کیں صرف چار ہی فلموں میں اداکاری کی اور بدقسمتی سے رام اور شیام کو چھوڑ کر کسی کو بھی زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔ میں نے ان کی دلیل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا لیکن آپ نے جن دیگر تین فلموں دل دیا درد لیا، آدمی اور مشعل میں دلیپ صاحب کے ساتھ کام کیا وہ سبھی بہترین فلمیں تھیں اور آپ دونوں نے لاجواب اداکاری کی۔
Published: undefined
وحیدہ جی نے میری بات سے اتفاق کیا اور کہا ‘آپ نے صحیح کہا۔‘ انہوں نے کہا، ’’یہ سبھی اہم فلمیں تھیں۔ اور ان فلموں میں دلیپ صاحب کے ساتھ کام کر کے میں نے بہترین تجربہ حاصل کیا۔ وہ ایک عظیم فنکار تھے۔ میں ان کے سامنے بہت چھوٹی تھی۔ لیکن انہوں نے کبھی مجھے حقیر محسوس نہیں کرنے دیا۔ وہ کیمرے کے سامنے کمال کی اداکاری کرتے تھے۔ وہ مجھ سے آہستہ سے بتا دیتے تھے کہ کون سا سین مجھے کس طرح سے کرنا ہے۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ کاش میں ان کے ساتھ کچھ اور فلموں میں کام کر پاتی۔
Published: undefined
دلیپ صاحب کی کارکردگی کا خلاصہ کس طرح کرنا چاہیں گی؟ اس سوال کے جواب میں وحیدہ رحمان نے کہا، ’’وہ اپنے کردار کے سامنے خود کو سپرد کر دیتے تھے۔ وہ اتنا دل لگا کر کام کرتے تھے کہ کوئی بھی ان کی توجہ ہٹا نہیں سکتا تھا۔ لیکن ان سب سے بڑھ کر ان کی مستقل مزاجی تھی، جو ناظرین کو باندھ کر رکھتی تھی۔ ان کی آنکھوں کی ایک چمک بھی ہزار الفاظ سے زیادہ کا پیغام دے سکتی تھی۔ آپ جانتے ہیں کہ ایسے بہت سے عظیم اداکار ہوتے ہیں جو اسٹار نہیں ہوتے۔ دلیپ صاحب ایک عظیم اداکار ہونے کے ساتھ ایک سپر اسٹار بھی تھے۔‘‘
Published: undefined
وحیدہ رحمان نے مزید کہا، ’’ناظرین ان کے ساتھ ہنستے تھے اور روتے تھے۔ وہ جذباتی رول میں کمال کرتے تھے۔ لیکن بعد میں انہوں نے مزاحیہ کردار بھی اسی کمال کے ساتھ ادا کرنے شروع کر دیئے تھے۔ میں ان کے ساتھ جتنا سنجیدہ فلم ’دل دیا درد لیا‘ میں لطف اندوز ہوئی اتنا ہی ہلکے پھلکے انداز والی رام اور شیام میں ہوئی۔ یش چوپڑا کی فلم مشعل میں میں نے ان کے ساتھ آخری بار کام کیا تھا۔ اس میں ایک سین میں انہیں مجھے اسپتال پہنچانے کے لئے ایک گاڑی کو روکنا تھا، اس پر آج بھی بات کی جاتی ہے۔ اس سین کی شوٹنگ ہم نے ممبئی کے روڈ پر رات کے وقت کی تھی۔‘‘
Published: undefined
کیا کام کے علاوہ بھی وہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے تھے؟ اس سوال کا جواب وحیدہ جی نے نہیں میں دیا۔ انہوں نے کہا، ’’نہیں، ہم اسٹوڈیو کے باہر شاید ہی کبھی ملتے ہوں گے۔ میں نہیں جانتی کہ آج کل کے اداکار کس طرح رہتے ہیں۔ لیکن ہمارے دور میں ہم کام سے الگ کبھی نہیں ملتے تھے۔ میں نے اپنی سب سے زیادہ فلمیں دیو آنند کے ساتھ کیں، لیکن میں کبھی ان کے گھر نہیں گئی۔ میرے صرف ایک ہی ساتھی اداکار ایسے تھے جن سے میں سب سے زیادہ رابطہ میں رہتی تھی اور وہ تھے سنیل دت۔ اور وہ بھی اس لئے کیوں کہ میں ان کی اہلیہ نرگس کے کافی قریب تھی۔ میں دلیپ صاحب کی رہائش پر صرف ایک مرتبہ اس وقت گئی تھی جب ان کے بھائی کو دل کا دورہ پڑا تھا۔
Published: undefined
وحیدہ جی نے دلیپ صاحب کی اہلیہ سائرہ بانو کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’وہ ایک بہترین شریک حیات تھیں۔ انہوں نے علالت کے وقت آخری سالوں میں ان کا بھرپور خیال رکھا۔ خدا انہیں اس تکلیف اور آگے اکیلے رہنے کے لئے قوت بخشے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز