تُنیشا شرما خودکشی معاملہ میں ایک نیا باب سامنے آیا ہے جو تُنیشا کی فیملی پر ہی انگلیاں اٹھاتا دکھائی دے رہا ہے۔ ٹی وی اداکارہ تُنیشا نے 24 دسمبر کو سیریل ’علی بابا: داستانِ کابل‘ کے سیٹ پر پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی تھی، اور اس معاملے میں سیریل میں ان کے ساتھ کام کرنے والے شیزان خان پولیس کی گرفت میں ہیں۔ تُنیشا کی ماں نے شیزان پر کئی طرح کے الزامات عائد کیے ہیں، لیکن اب شیزان کے وکیل نے تُنیشا کی فیملی کو ہی کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔
Published: undefined
پیر کے روز شیزان خان کے وکیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کئی ایسی باتیں میڈیا کے سامنے رکھیں جو تُنیشا شرما کیس کے ایک نئے باب کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تُنیشا کے رشتے اپنی فیملی کے ساتھ اچھے نہیں تھے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار تو اداکارہ کی ماں نے ہی اس کا گلا دبایا تھا۔ شیزان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی ماں نے جب تُنیشا کا گلا دبایا تھا تو یہ بات تُنیشا نے اُس وقت جس سیریل میں کام کر رہی تھی اس کے ڈائریکٹر کو بھی بتائی تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے سنجیو کوشل کا بھی تذکرہ کیا جو کہ تُنیشا کی ماں کے دوست ہیں۔
Published: undefined
وکیل کے مطابق سنجیو سے تُنیشا بہت زیادہ ڈرتی تھی۔ سنجیو کی وجہ سے تُنیشا کو انزائٹی ایشوز آتے تھے اور اسی وجہ سے وہ اپنے دوست کنور ڈھلوں کے ساتھ 3 ماہ تک رکی تھی۔ شیزان کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ تُنیشا کی محنت کی کمائی ان کی ماں اپنے پاس رکھتی تھیں اور وہ انھیں ایک ایک پیسہ کے لیے محتاج بنائے رکھتی تھیں۔ حتیٰ کہ ان کی ماں ونیتا شرما پیسوں کے لیے تُنیشا سے بہت سوال جواب کیا کرتی تھیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے قبل تُنیشا کی ماں ونیتا شرما نے شیزان کے کنبہ پر کئی سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ ونیتا نے کہا تھا کہ شیزان کا کنبہ تُنیشا کو اردو سکھا رہے تھے اور اس پر مذہب بدلنے کا دباؤ بھی بنا رہے تھے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ تُنیشا ان کے کنبہ کو مہنگے مہنگے تحائف دیتی تھی اور شیزان کی بہن کے لیے برتھ ڈے سرپرائز پلان کرتی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز