ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جہاں پہلے لاکھوں سیاح کرسمس پر راجدھانی شملہ پہنچے تھے، اب نئے سال پر بھی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔
Published: undefined
نئے سال کا جشن منانے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں ہماچل پردیش پہنچ رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں شملہ کے داخلی راستے شوگی بیریئر سے تقریباً 1.60 لاکھ گاڑیاں شہر میں داخل ہوئیں، جن میں لاکھوں سیاح یہاں پہنچ چکے ہیں۔ شملہ کے ہوٹلوں میں 100 فیصد بکنگ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے سیاحت کا کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے۔
Published: undefined
ہوٹل والوں کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری کے مہینے میں بھی ریاست کے تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بھیڑ ہوگی۔ اس بار نئے سال پر برف باری کے بھی امکانات ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح برف باری دیکھنے ہماچل پہنچیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined