پنجی: ملک اور بیرون ملک کے فلمی ستاروں کا رنگارنگ میلہ ’50ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول ‘کا بدھ کے روز یہاں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سپراسٹار رجنی کانت کی موجودگی میں شاندار اور پروقار انداز میں آغاز ہوا۔ شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں اس فیسٹول کا افتتاح اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کیا۔
Published: undefined
میگااسٹار امیتابھ بچن اور سپراسٹار رجنی کانت کی موجودگی نے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ تقریب کا آغاز آنجہانی سابق وزیراعلی منوہر پریکر پر بنی فلم کے ساتھ ہوا۔ گوا میں 2004 سے ہرسال بین الاقوامی فلم فیسٹول کا سلسلہ آنجہانی رہنما پریکر نے ہی کیا تھا۔ گوا کے وزیراعلی وجے ساونت تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ امیتابھ اور رجنی کانت کے اسٹیج پر آتے ہی پورا اسٹیڈیم ہزاروں شائقین کی زوردار تالیوں سے گونج اٹھا۔ معروف فلم ہدایت کار کرن جوہر نے پروگرام کی نظامت کی۔
Published: undefined
نودنوں تک جاری رہنے والے اس شاندار فیسٹول میں 76ملکوں کی 300 فلموں کی نمائش ہوگی۔ اس میں پہلی بار آٹھ ریاستوں کے بھی اسٹال لگائے گئے ہیں۔ سات ہزار نمائندے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس طرح انکی تعداد میں تقریباً 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
تقریب میں پہلی بار گوا کے 200 فنکار طلبا کے انوکھے انسٹالیشن لگے ہیں۔ اس بار 72گھنٹے میں مختصر فلم بنانے کا مقابلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس فلم کا دورانیہ پانچ سے آٹھ منٹ کا رکھا گیا ہے۔ اس مقابلہ کے لیے 10قومی ایوارڈ ہیں، گوا زمرے میں 20ایوارڈ ہیں اور ایک جیوری ایوارڈ بھی ہے۔ اس مقابلہ کے لیے 462 لوگوں نے رجسٹریشن کرایا ہے جن میں گوا زمرے کے لیے 110 رجسٹریشن ہوئے ہیں۔
Published: undefined
فیسٹول میں معروف فلم اداکار رجنی کانت کو آئیکن ایوارڈ دیا جا رہا ہے اور داداصاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب امیتابھ بچن کی فلموں کی دوبارہ نمائش ہو رہی ہے۔ ان میں شعلے، دیوار، بلیک، بدلہ، پا، پیکو جیسی ان کی چھ فلمیں شامل ہیں۔ تقریب میں ہندستانی پینورما کی 26 فیچر فلمیں اور غیر فیچر 21 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ فیچر فلموں کا آغاز ابھیشیک شاہ کی ہیلارو سے ہوگا جبکہ غیر فیچر فلموں کا آغاز کشمیری فلم نورہ سے ہوگا۔ فیسٹول کی افتتاحی فلم ڈسپائٹ دی فاگ ہے۔ اس کے ڈائریکٹر اٹلی کے معروف فلم ہدایت کار گوران پاسکل ہیں۔ اس بار سیمنار کا تھیم سانگ جوائے آف سنیما ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز