ممبئی: سوشانت سنگھ راجپوت معاملہ میں ہر روز کوئی نہ کوئی نیا انکشاف ہو رہا ہے اور معاملہ کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے اور دوسری طرف منی لانڈرنگ (لین دین کی ہیر پھیر) کے شبہ کے پیش نظر ای ڈی کی طرف سے بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ریا چکرورتی اپنے بھائی شووک چکرورتی کے ساتھ جمعہ کے روز پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی دفتر پہنچی تھی۔ اب نیا انکشاف ہوا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کے کھاتہ سے شووک چکرورتی کے کھاتہ سے پیسے ٹرانسفر کئے گئے تھے۔
Published: 08 Aug 2020, 12:58 PM IST
کئی میڈیا چینلوں میں شووک چکرورتی کا بینک اسٹیٹمنٹ بھی دکھایا جا رہا ہے، جس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے شووک کے کھاتے میں کئی مرتبہ پیسے ٹرانسفر کئے ہیں۔ اگرچہ سوشانت کے کھاتہ سے کوئی بڑی رقم ٹرانسفر نہیں کی گئی ہے تاہم کئی ٹرانزیکشن کی گئی ہیں۔ مثلاً سوشانت کے کھاتے سے شووک کے کھاتے میں سب سے بڑا ٹرانسفر 40 ہزار روپے کا ہے جو 10 جون 2019 کو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چھوڑی رقم کی بھی کئی ٹرانزیکشن نظر آ رہی ہیں۔
Published: 08 Aug 2020, 12:58 PM IST
واضح رہے کہ جمعہ کے روز سوشانت سنگھ راجپوت کو مبینہ طور پر خود کشی کے لئے اکسانے کی ملزمہ اداکارہ ریا چکرورتی ای ڈی کی طرف سے درج منی لانڈرنگ معاملہ میں مرکزی ایجنسی کے سامنے پیش ہوئیں۔ ریا اپنے بھائی شووک چکررتی کے ساتھ ای ڈی دفتر پہنچی تھیں، پہلے شووک سے تقریباً 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے بعد ریا چکرورتی سے بھی 5 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی۔ ایجنسی کی طرف سے طلب کئے جانے پر ریا چکرورتی کی منیجر شروتی مودی بھی پیش ہوئیں۔ شروتی سوشانت کے لئے بھی کام کرتی تھی۔
Published: 08 Aug 2020, 12:58 PM IST
افسران نے بتایا کہ ریا چکرورتی اور شروتی مودی کا بیان منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوشانت کے دوست اور ان کے ساتھ رہنے والے سدھارتھ پیٹھانی کو بھی منی لانڈرنگ معاملہ میں ای ڈی نے ہفتہ کے روز طلب کیا ہے۔ پیٹھانی تاحال ممبئی سے باہر بتائے جا رہے ہیں۔ ٹی وی چینلوں کو دئے گئے انٹرویوز میں پیٹھانی کہہ چکے ہیں کہ 14 جون کو وہ سوشانت کے فلیٹ پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ 14 جون کو سوشانت نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی۔
Published: 08 Aug 2020, 12:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Aug 2020, 12:58 PM IST
تصویر: پریس ریلیز